سوشل میڈیا پر کھانے کی تصاویر ڈالنے سے اجتناب کریں!

arifkarim

معطل
ایک سعودی ریسرچر نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کھانے کی تصاویر ڈالنے سے وہ کھانا کینسر زدہ ہو جاتا ہے:
اسلئے آئندہ اس معاملہ میں احتیاط سے کام لیں۔
 

زیک

مسافر
اگر تصویر لے کر سنبھال لیں اور کھانا کھانے کے ہفتہ بعد پوسٹ کیں تو کینسر کیا sewer میں ہو گا؟
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
کہتا ہے کہ ان تصویروں پر لوگ جادو کر سکتے ہیں تو اس کی اپنی ویڈیو اور تصویر پر کسی نے جادو کیوں نہ کیا آج تک؟
 

arifkarim

معطل
کہتا ہے کہ ان تصویروں پر لوگ جادو کر سکتے ہیں تو اس کی اپنی ویڈیو اور تصویر پر کسی نے جادو کیوں نہ کیا آج تک؟
آپکو شائد یاد ہو یہ وہی سعودی ریسرچر ہیں جنہوں نے پچھلے سال زمین ساکن ہے کی دلیل ہیلی کاپٹر کے فلسفہ سے سمجھا کر چوٹی کے مغربی سائنسدانوں کا منہ بند کر دیا تھا! عرب دنیا آج بھی سقراط بقراط جیسے فلسفیوں سے آگے نہیں بڑھی جو مشاہدہ معائنہ کی بجائے کچھوے اور ایتھلیٹ کا تخیلاتی مقابلہ کروا کر کچھوے کو جتوا دیتے تھے۔
 

یاز

محفلین
واہ جی واہ۔ کیا خوب تھیوری ہے۔ اسی بابت شاعر نے کچھ یوں فرمایا تھا کہ
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
 
Top