سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ - حسب روایت ۔

امین شارق

محفلین
اردو محفل کی شان میں ایک کوشش

اردو ادب کا اک روشن مینار یہ محفل
شعراء کے لئے شجرِ سایہ دار یہ محفل


ہے اہلِ ذوق کے لئے شاہکار یہ محفل
اور اہلِ سخن کے لئے بہار یہ محفل

غالب کی روح بھی بہت مسرور ہوگی آج
ہے کر رہی شعراء یہاں تیار یہ محفل


جب بھی اداس ہوتے ہیں آجاتے ہیں یہاں
کر دیتی ہے طبیعت خوشگوار یہ محفل


یوں تو ہیں انٹر نیٹ پر محفلیں کئی
سب محفلوں کی ہے مگر سردار یہ محفل


ظالم خزائیں پاس نہ آئیں کبھی اس کے
دیکھے ہمیشہ خوشیوں کی بہار یہ محفل


اس کے تمام سلسلے ہیں اک سے بڑھ کر ایک
بھولی نہ جائے گی کبھی اے یار یہ محفل


بے چین دل کو ملتا ہے یاں راحت و سکون
بھولے گے نہ کبھی ہم یادگار یہ محفل


یارب بری نظروں سے بچانا سدا اسے
بانٹیں ہمیشہ اپنا ڈھیروں پیار یہ محفل


شارؔق جہانِ نیٹ میں جب آئی یہ نظر
پہلی فرصت میں کرلی اختیار یہ محفل
 

امین شارق

محفلین
اردو محفل کی شان میں دوسری کاوش

ذوق والوں کا کاروان ہے اردو محفل
سخن دانوں کا اک جہاں ہے اردو محفل

محفلوں میں عالیشان ہے اردو محفل
واہ کیا خوب تیری شان ہے اردو محفل

میری اس غزل کا عنوان ہے اردو محفل
لکھنے والوں کی ترجمان ہے اردو محفل

دل کی تسکین کا سامان ہے اردو محفل
تیرا ہم سب پہ یہ احسان ہے اردو محفل

نثر و نظم یہاں سارے پھول کھلتے ہیں
خوب صورت کوئی گلدان ہے اردو محفل

جانے کیا رنگ دکھائے گی یہ خدا جانے
سولہ سالہ ابھی جوان ہے اردو محفل

اور بھی محفلیں اردو کی ہیں دیکھیں لیکن
تیری سب سے جدا پہچان ہے اردو محفل

کشتیِ سخن نہیں ڈوبے گی ہے مجھ کو یقیں
جب محافظ یہ بادبان ہے اردو محفل

آج ہیں دس ہزار سے زائد شیدائی
اس قدر رش پہ خود حیران ہے اردو محفل

میری غزلیں، میرے اشعار میرے لفظ و خیال
تیرے صدقے تیرے قربان ہے اردو محفل

اس سے زیادہ کہوں میں اور کیا تمہیں شارؔق
میرا دل اور میری جان ہے اردو محفل
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حسب روایت محفل کی اس سال کی سالگرہ کا کافی ماحول بن چکا ہے کئی نئی لڑیاں محفل کی سولہویں کےلیے آرائش و تزئین کا سامان لیے آویزاں کی جا چکی ہیں اور اپنے اپنے موضوعاتی تنوّع کے ساتھ محفلین ان میں اپنی استطاعت، محفل سے محبت اور نیک خواہشات کے جذبات کے مطابق گرمجوشی کے ساتھ رونق افروز ہو رہے ہیں ۔
ان میں محفلین کی سینئر شخصیات کے شخصی تعارف، علمی مکالمات اور روز مرہ گپ شپ کے ساتھ ساتھ دوستانہ نوک جھونک کے نہ رکنے والے سلسلوں نے ماحول میں ایک سماں باندھا ہوا ہے ۔اس سے یہ گمان بھی ثبوت کو پہنچتا نظر آتا ہے کہ نوک جھونک کی صلاحیتیں اس محفلی قوم میں برجۂ اتم موجود ہیں اور اپنی آب و تاب سے فضا کو گرمائے ہوئے ہیں ۔اس رونق کے جاری رہنے کے امکان میں ابھی کم از کم دو تہائی ماہ کا عرصہ باقی ہے ۔ اس سلسلے میں ایسا ممکن نہ تھا کہ تحریروں اور تقریروں کے ساتھ مشاعرے کا اہتمام نہ ہو تا۔ اگر چہ چند سال سے یہ سلسلہ تعطل کا بھی شکار رہا ۔ اور اب کئی شعراء اور شاعرات نے اسے برپا کرنے کی ہامی بھری ہوئی ہے ۔ مولیٰ تعالٰی کامیاب کرے ۔

انہی سلسلوں میں ایک سلسلہ شعراء کی تخلیقات کا صوتی ادائیگی میں بھی شروع ہوا اور خوب سراہا گیا ہے ۔

اسی نسبت سے تمام محفلین سے گزارش ہے کہ سولہویں سالگرہ کے لیے حسب روایت جو تک بندی کی لڑی اب تک آویزاں نہیں ہوئی تھی اسے اس کی لڑی کی کڑی سمجھا جائے اور اپنی شعری تک بندیاں پیش کی جائیں ۔

اس میں کوئی بحر کی پابندی نہیں بس لڑی کی مناسبت سے ایک شعری تقاضا ہے ۔ تک بندی بحری کے ساتھ ساتھ برّی (یعنی بے بحری) بھی ہو سکتی ہے ۔ بس پیش دلی جذبات سے کی جائے ۔

گزشتہ برس محفل کی پندرہویں سالگرہ پر ہم نے محفل کی جوانی پر کچھ عرض کیا تھا

ایک اسی کا ضمیمہ اور تتمّہ آج بطور آغاز پیش خدمت ہے ۔

سولہ سنگھار
گزشتہ سال چڑھا تھا شباب محفل پر
ہوئے تھے پندرہ پورے جو سال محفل پر
سجا کے بزم یہ کہتے ہیں محفلین امسال

"بھری جوانی" کے سولہ سنگھار محفل پر
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میری طرف سے تک بندی پیش خدمت ہے:

بات جو بچپنے کی تھی گو کہ وہ بات تو گئی
جشن منائیے کہ بزم سولہ برس کی ہو گئی

ہائے وہ بانیان_ بزم ، آہ مربیان _بزم !!
سالگرہ کے جشن میں آج یہ سب کو رو گئی​
 

محمد وارث

لائبریرین
سولہ سنگھار
گزشتہ سال چڑھا تھا شباب محفل پر
ہوئے تھے پندرہ پورے جو سال محفل پر
سجا کے بزم یہ کہتے ہیں محفلین امسال

"بھری جوانی" کے سولہ سنگھار محفل پر
"بھری جوانی کے سولہ سنگھار محفل پر"
شباب آیا تو آیا نکھار محفل پر
منا کے جشن سبھی کہتے ہیں یہی مرے ساتھ
میں واری، میں صدقے، میں نثار محفل پر
:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم عاطف علی، یہ سلسلہ شروع کرنے کا بہت شکریہ۔ لیکن فورم کی سالگرہ پر تک بندی کی ایک اور روایت یہ بھی ہے کہ کسی محفلین کے بارے میں اشعار لکھے جائیں یا تک بندی کی جائے۔ اگر ایسا ہو سکے تو سالگرہ کی رونق دوبالا ہو جائے گی۔ :)
 

صابرہ امین

لائبریرین
ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا ۔ ۔ :applause::applause::applause:
ایک اسی کا ضمیمہ اور تتمّہ آج بطور آغاز پیش خدمت ہے ۔

سولہ سنگھار
گزشتہ سال چڑھا تھا شباب محفل پر
ہوئے تھے پندرہ پورے جو سال محفل پر
سجا کے بزم یہ کہتے ہیں محفلین امسال

"بھری جوانی" کے سولہ سنگھار محفل پر
بہت ہی عمدہ اشعار ۔ ۔ ڈھیروں داد :applause::applause::applause:
 

صابرہ امین

لائبریرین
ایک بار پھر محفل کی سالگرہ میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہو رہا ہے ۔ کچھ تک بندی اس موقع پر آپ سب کی نذر ۔ :redrose::redrose::redrose:


ہے یہ آغازِ جوانی، ہوا بچپن ہے تمام
یہ پتہ دیتی ہے ہم سب کو اجالے کا پیام

سب ہیں موجود کہ اسلاف کی جاگیر ہے یہ
ہیں یہاں اہلِ ہنر غالب و اقبال و خیام

کیسا جھرمٹ ہے لگا اہلِ زباں کا ہر سو
جو بھی ہے محفلِ اردو میں یہاں، سب کو سلام​
 
آخری تدوین:
ایک بار پھر محفل کی سالگرہ میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہو رہا ہے ۔ کچھ تک بندی اس موقع پر آپ سب کی نذر ۔ :redrose::redrose::redrose:


سب ہیں موجود کہ اسلاف کی جاگیر ہے یہ
ہیں یہاں اہلِ ہنر غالب و اقبال و خیام​

بہت خوبصورت ! زبردست!
 
Top