سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

یاسر شاہ

محفلین
شخصیتیں دو تین چن کے موڈ کو دی جائیں وہ ایک کا انتخاب کرے یا پھر مقابل آپس میں شعبہ یا بر اعظم طے کر لیں تو بہتر ہو گا۔
اور اسٹینڈرڈ کیا ہے وکیپیڈیا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

انتخاب آپ سب کا اپنا اپنا ہو گا شخصیت کے بارے۔
البتہ اسٹینڈرڈ چن لیجئیے۔
شعبہ وغیرہ بتا دینے سے تو کام جلدی تمام نہ ہو جائے گا؟
آپ کیا کہتے ہیں عثمان بھائی زیک بھائی اور دیگر
 
زیک

مسافر

اب چونکہ ٹیمیں ہیں تو شخصیت لے کر آنے والا بھی ابھی ٹیم بنا لے اور ٹیم سے پوچھے کہ شخصیت غیرمعروف تو نہیں۔ پھر اسے مقابلے کے لئے لائے۔ کیا خیال ہے؟
 
عثمان

شخصیت کے کوائف نہیں بتائے جاسکتے۔ ورنہ کھیل ہی کیا رہا۔
ماڈریٹرز کی صوابدید ہوگی کہ وہ شخصیت اپروو کرے۔
محمد وارث بھائی کو غالبا آپ نے زبردستی شامل کیا ہے۔ ایسا کریں کہ انہیں کھلانے کی بجائے شخصیت پر ریفری رکھ لیں اگر وہ رضامند ہوں۔ اس طرح ان کا وقت بھی کم صرف ہوگا اور کھیل ختم ہونے کے بعد انہی سے جھگڑ لیا کریں گے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
میرے خیال میں پلاننگ کرنے والے غیر ضروری الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کسوٹی کو روایتی مقابلہ بازی میں لے کر جانا مناسب نہیں۔ یہ غیر ضروری بوجھ ہے۔ تکرار کے لیے معذرت۔ ایک بار نمائشی میچ کروا کر دیکھ لینا بہتر رہے گا۔ مجھے کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی۔ شاید ایک بار گیم چلے تو کچھ پلے پڑ جائے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
اب چونکہ ٹیمیں ہیں تو شخصیت لے کر آنے والا بھی ابھی ٹیم بنا لے اور ٹیم سے پوچھے کہ شخصیت غیرمعروف تو نہیں۔ پھر اسے مقابلے کے لئے لائے۔ کیا خیال ہے؟
میں جو سمجھا ہوں ٹیم تو بوجھنے والوں کی ہو سکتی ہے ۔پوچھنے والا تو اکیلا ہوگا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پوچھنےوالا اور بوجھنے والا دونوں ٹیم بنا سکتے ہیں
ایسا پہلے بھی ایک جگہ کہا گیا تھا۔
اس طرح سب آپس میں مشورہ بھی کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ عثمان بھائی کا کہنا بھی ٹھیک کہ بتا دینے کی صورت میں مزہ کیا رہا۔
وقار بھائی ساری سمجھ آ جائے گی۔ کل کی گیم شروع ہونے دیں بس۔
کل زیک بھائی اور فہد بھائی مقابل ہیں۔
زیک بھائی شخصیت کے ساتھ ہوں گے۔وہ جسے ساتھ ملانا چاہئیں ، دعوت سرِ عام دے لیں۔
اسی طرح فہد بھائی بھی مدعو کر سکتے ہیں۔
باقیوں میں سے جو بھی چاہے، اپنی خدمات دونوں طرف پیش کر سکتا ہے۔
وارث بھائی کے شامل ہونے کی ذمہ داری عاطف بھائی کی ہے۔ اگر وہ شامل نہ ہوئے تو اس کا بھی دیکھ لیں گے۔
فی الحال سارا دھیان کل کی طرف۔
 
اوکے دادی اماں۔ :)
 
Top