سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"کبھی خوشی کبھی غم" تو سنا ہے یہ "کبھی ہاں کبھی ناں" کون سی مووی ہے
جب کوئی الزام قبول کرنے نہ کرنے کے چکر میں کبھی ہاں کرے کبھی ناں۔۔ اسے معلوم جو نہیں ہوتا کہ اس کا کون سا جواب اسے 14 سال قید بامشقت دلائے گا اور کون سا سیدھا پھانسی کے تختے تک لے جائے گا۔

اسی سے ہماری موویز کے بارے کم علمی کا اندازہ لگا لیجئیے کہ کبھی خوشی کبھی غم کو کبھی ہاں کبھی ناں بنا دیا
 
زیک

مسافر
آج عین آٹھ بجے آنکھ کھلی۔ بستر ہی میں کسوٹی کا آغاز کیا۔ ابھی کچھ دیر پہلے عینک پہنی تو احساس ہوا کہ اتنے سوال و جواب عینک کے بغیر کرنا مناسب نہ تھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج عین آٹھ بجے آنکھ کھلی۔ بستر ہی میں کسوٹی کا آغاز کیا۔ ابھی کچھ دیر پہلے عینک پہنی تو احساس ہوا کہ اتنے سوال و جواب عینک کے بغیر کرنا مناسب نہ تھا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

اب عینک معصوم کو تو الزام نہ دیجئیے۔۔۔ وہ بیچاری تو کب سے منتظر ہو گی کہ اسے ناک پر بٹھایا جائے۔

کافی تو ملی یا اس سے بھی ابھی محروم ہیں بھائی؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم تو چائے بنانے کا سوچتے ہی رہ گئے کہ ابھی زیک بھائی کافی پینے اور سوچنے کا وقفہ لیتے ہیں تو ہم بھی جاتے ہیں کچن میں۔ مگر یہاں تو سب پلک جھپکتے ختم۔
بہت زبردست۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بار پھر بتاتے ہیں

ٹورنامنٹ کسوٹی 1
زیک ۔۔۔۔۔ 1
فہد اشرف ۔۔۔1

یہ پوائینٹ بڑھتے جائیں گے جتنی گیمز آپ کھیلیں گے۔
کسی ممبر کی باری میں اس کی غیر حاضری میں آپ گیم کھیل کر پوائینٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
آخر میں ٹاپ فائیو کے بیچ مقابلہ ہونا ہے

اس لئے دوسروں کو جتوانے کی نہیں ہرانے کی ہے۔۔۔ بات سمجھ جائیں بھائیو۔
جیت اپنی اپنی۔۔۔ پوائینٹ اپنے اپنے۔
 
فہد اشرف

محفلین

کیا اگست میں بھی کھیلنے کا ارادہ ہے؟
 
علی وقار

محفلین
اللہ اللہ کر کے لسٹ تیار ہو گئی۔ اب دیکھئیے اس پُگم پُگائی میں کون کس کے حصے آیا۔
image.png
اسے دیکھیے اور بتائیے کہ کس کا نمبر ہے۔
 
Top