سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، الطاف حسین

سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، الطاف حسین

کراچی......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان قوم کے ساتھ بڑامذاق ہے۔۔نائن زیرو کراچی پررابطہ کمیٹی اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان کواگرسول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ہی کرنا تھا تووہ کئی روزتک قوم کااتناوقت ، توانائی اورپیسہ خرچ کرنے کے بجائے پہلے ہی اس کااعلان کردیتے ۔انہوں نے کہاکہ سول نافرمانی گڈے گڑیاکاکھیل نہیں بلکہ ملک کے نظام کے مستقبل کامعاملہ ہے،اگرکوئی خوش خیالی میں یہ سوچے کہ وہ ٹارزن ، ٹائی سن یا محمدعلی کلے ہے تو سوچنے سے کوئی ٹارزن یا ٹائی سن نہیں بن جاتا۔متحدہ کے قائد نے کہاکہ اگرعمران خان میں جرات وہمت ہے تووہ قوم کے ساتھ یہ مذاق کرنے کے بجائے کوئی جراتمندانہ اقدام اٹھاتے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان سے اپیل کی کہ وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کریں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157096
 
Top