arifkarim
معطل
فلم Avatar اور Up کی شاندار کامیابی کے بعد سونی کارپوریشن نے عام لوگوں تک بھی 3D ٹیکنالوجی پہنچانے کا انتظام کر دیا ہے۔ یوں سنیما کی زینت اب ہر گھر کی زینت بن سکتی ہے۔
حال ہی میں منعقدہ CES نمائش ۲۰۱۰ میں سونی کی طرف سے دنیا کا پہلا کمرشل 3D LED فلیٹ اسکرین ٹیلیویژن اور 3D Blu Ray پلیئر متعارف کر وا دیا گیا۔ یاد رہے کہ فی الحال حقیقی 3D کانٹینٹ بہت کم شوٹ/ براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ البتہ سونی والوں کا وعدہ ہے کہ انکا پیش کر دہ سسٹم 2D تصاویر کو بھی 3D پر ایمولیٹ کر پائے گا۔
نیز صرف ایک سافٹوئیر اپگریڈ کے بعد انکا مشہور و معروف پلے اسٹیشن ۳ ۱۰۰ فیصد 3D کانٹینٹ مثلاً گیمز، مویز وغیرہ کو اسپورٹ کرے گا۔ سونی کی ٹیم اس فیلڈ میں مونوپولی کے چکر میں ہے۔ دیکھتے ہیں فلپس، پائنیز، سیمسینگ وغیرہ کی جانب سے کیا ٹکر پر ٹیکنالوجی آتی ہے۔ 3D ہر زاویے سے دیکھنے کیلئے صارفین کو ایک خاص قسم کی عینک کی ضرورت ہوگی جو کہ ڈبل ڈسپلے تصاویر کو دائیں اور بائیں آنکھ میں باری باری پراسیس کرے گی۔ یوں ہمارا دماغ اس کو 3D خلا کا تاثر بنا کر پیش کرے گا!
اس سلسلہ میں کچھ ویڈیوز:
خیال ہے کہ اس سال جولائی تک یہ سب مارکیٹ میں آجائے گا، پر ظاہر ہے مونوپولی کی وجہ سے ٹھیک ٹھاک قیمت پر! سونی زندہ باد!