ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
سوچا ہے یہ ہم نے تمہیں سوچا نہ کریں گے
ہم تم کو تصور میں بھی رُسوا نہ کریں گے
گر تم کو بچھڑنے پہ نہیں کوئی ندامت
مل جاؤ تو ہم بھی کوئی شکوہ نہ کریں گے
رستے میں اگرچہ ہیں ہواؤں کے نشیمن
ہم مشعلِ خود داری کو نیچا نہ کریں گے
ہاں ذوقِ سفر بڑھ کے ہے منزل کی ہوس سے
ہم کھو بھی گئے تو کوئی شکوہ نہ کریں گے
وہ حرفِ سخن جو تری نسبت سے ملا ہے
اس حرف کو بازار میں رسوا نہ کریں گے
اپنی ہی بغاوت سے نبٹنا نہیں ممکن
یہ دل نہیں چاہے گا تو وعدہ نہ کریں گے
تڑپیں گے نہ بیکار کسی فکرِ عبث میں
احساس کی دولت کو یوں ضایع نہ کریں گے
ظہیر احمد ظہیر ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۲۰۰۰
فاتح سید عاطف علی محمد تابش صدیقی کاشف اخترہم تم کو تصور میں بھی رُسوا نہ کریں گے
گر تم کو بچھڑنے پہ نہیں کوئی ندامت
مل جاؤ تو ہم بھی کوئی شکوہ نہ کریں گے
رستے میں اگرچہ ہیں ہواؤں کے نشیمن
ہم مشعلِ خود داری کو نیچا نہ کریں گے
ہاں ذوقِ سفر بڑھ کے ہے منزل کی ہوس سے
ہم کھو بھی گئے تو کوئی شکوہ نہ کریں گے
وہ حرفِ سخن جو تری نسبت سے ملا ہے
اس حرف کو بازار میں رسوا نہ کریں گے
اپنی ہی بغاوت سے نبٹنا نہیں ممکن
یہ دل نہیں چاہے گا تو وعدہ نہ کریں گے
تڑپیں گے نہ بیکار کسی فکرِ عبث میں
احساس کی دولت کو یوں ضایع نہ کریں گے
ظہیر احمد ظہیر ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۲۰۰۰