سویڈش کوفتے

ماوراء

محفلین
KJ395%20kjottkaker%200306.jpg


سویڈش میٹ بالز

اجزاء

پانچ سو گرام قیمہ
ایک سے آدھی چائے کی چمچ نمک
ایک سے آدھی چمچ کالی یا سفید مرچیں
دو کھانے کے چمچ آلو کا آٹا
تین سے چار ڈیسی لیٹر دودھ یا پانی
ایک انڈا
ایک کھانے کا چمچ کترا ہوا پیاز
دو سے تین کھانے کے چمچ مارگرین تلنے کے لیے

ساس؛

تین ڈیسی لیٹر یخنی
ایک bouillon cube
دو کھانے کے چمچ میدہ
ایک ڈیسی لیٹر دودھ یا پانی
ایک چائے کی سویا ساس
دو کھانے کے چمچ کریم

ترکیب

قیمہ، نمک، مرچ، آلو کا آٹا اور انڈا مکس کر لیں۔ ضرورت محسوس ہو تو ساتھ ساتھ پانی یا دودھ بھی ڈالتے جائیں۔ آخر میں پیاز ڈال دیں۔
پھر قیمے کے بالز (کوفتے) بنا لیں اور مکھن میں ان کو تل لیں۔ ساتھ ساتھ پلٹتے جائیں تاکہ ہر طرف سے سنہری ہو جائیں۔

ساس؛
پانی کو ابال لیں اور اس میں یخنی اور کیوب ڈال دیں۔
میدے کو دودھ یا پانی میں الگ برتن میں مکس کریں۔ اور یخنی میں ڈال دیں۔ ساس کو پانچ منٹ تک پکائیں کہ مناسب گاڑھا ہو جائے۔ آخر میں سویا ساس اور کریم شامل کر دیں۔
ساس تیار ہونے کے بعد اس میں کوفتے ڈال دیں۔


نارویجین میٹ بالز

دو سو پچاس گرام قیمہ
آدھا چائے کا چمچ نمک اور کالی مرچ
تھوڑی سے پسی ہوئی ادرک
تھوڑی سی جائفل
ایک کھانے کا چمچ آلو کا آٹا
ایک ڈیسی لیٹر دودھ
ایک کھانے کا چمچ مارگرین یا آئل

ساس

ایک کھانے کا چمچ مارگرین
دو کھانے کے چمچ میدہ
تین سے چار ڈیسی لیٹر پانی
ایک bouillon cube
تھوڑی سی کالی مرچ

ساس؛
ساس بنانے کے لیے ایک دیگچی میں مکھن ڈالیں اور اسے گرم کر لیں ، پھر اس میں میدہ ڈال دیں اور تب تک چمچہ ہلاتے رہیں ، جب تک میدہ براؤن نہ ہو جائے۔
دیگچی کو چولھے سے اتاریں اور اس میں تقریباً آدھا پانی ڈال دیں۔ اور پھر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد پانی کا باقی حصہ اور کیوب ڈال دیں۔ کچھ دیر پکانے کے بعد اس میں کالی مرچ ڈال دیں۔

کوفتے؛

کوفتے بنانے کے لیے قیمہ میں نمک ، مرچ اور آلو کا آٹا، ادرک اور جائفل اچھی طرح مکس کریں۔
آہستہ آہستہ دودھ شامل کریں اور ساتھ ساتھ مکس کرتے جائیں۔
اب ان کے کوفتے بنا لیں اور تل لیں کہ براؤن ہو جائیں۔
کوفتوں کو ساس میں ڈال دیں اور دس سے پندرہ منٹ تک اندر رہنے دیں۔

ابلے ہوئے آلو، ابلی ہوئی بند گوبھی اور Cowberry یا Cranberry جیم کے ساتھ پیش کریں۔
 

حجاب

محفلین
میں سویڈش میٹ بالز بناؤں گی ماوراء ، بنا کے اور کھا کر بتاؤں گی کیسے لگے یہ کوفتے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے بس کوفتے پسند ہیں چاہے پاکستانی ہوں یا برینڈڈ ۔

ماوراء ، یہ ان کوفتوں کی شکل کچھ عجیب سی ہے ناں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جو بھی خاتون و حضرت یہاں کوفتوں کا پروگرام بنائے ہوئے ہیں جب بنا لیں تو ایک ایک پلیٹ پلیز !
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، ہاں یہ کوفتے ہمارے کوفتوں سے کچھ بڑے اور صحیح گول بھی نہیں بنے ہوئے۔
اور آپ کو تو خود ہی حرکت کرنا ہو گی، ورنہ تو سب بنا کر کھا بھی لیں گے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔:grin:
 
Top