سو لفظوں کی کہانی نمبر 3 ۔۔۔۔۔ ملاوٹ

تاریخ: 24 فروری، 2016ء
سو لفظوں کی کہانی نمبر 3
ملاوٹ ۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود
میرا ایک دوست بتارہا تھا کہ
لاہور میں میرا ایک ہوٹل اور ایک بیکری ہے
کچھ دن پہلے تک میرئے کاروبار میں خوب ترقی ہورہی تھی
میری اماں میرا فوٹو ساتھ لیے لڑکی تلاش کررہی تھیں
انہیں ایک لڑکی پسند آگئی
اماں نے لڑکی کا فوٹو دکھایا
فوٹو میں اس کے ساتھ اسکی سہیلی بھی تھی
اماں نے پوچھا اس سے شادی کروگے
میرا جواب تھا کبھی نہیں اماں کبھی نہیں
اماں کو کیا بتاتا کہ اس فوٹو میں موجود لڑکی کی سہیلی
عائشہ ممتاز نے دس دن پہلے ملاوٹ کی وجہ سے
میرئےہوٹل اور بیکری کو سیل کیا تھا
 
آخری تدوین:
Top