سید انور محمود
محفلین
تاریخ: 27 فروری، 2016ء
سو لفظوں کی کہانی نمبر 6
فرمائش۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود
وزیر اعظم :آیئے آیئے مولانا صاحب میں آپکو یاد کررہا تھا
مولانا: کیا ہماری کوئی نئی فرما ئش پوری کرنے کا ارادا ہے
وزیر اعظم : آپکو صرف اپنی فرما ئش کی فکر ہے
نیب جو میرئےخلاف کیس کھول رہی ہے اسکا کچھ سوچیں
مولانا: ہم پہلے سوچتے ہیں پھر فرمائش کرتے ہیں
آپ صرف یہ کریں ہمارئے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیں
ہمارئے مدارس کےلیے چندہ جمع کرنے میں آسانی ہوجائے گی
اگلے دن مولانا کا بیان تھا
نیب کو ایک ڈکٹیٹر نے سیاسی لوگوں سے انتقام کیلئے قائم کیا تھا
ایسے اداروں کو قائم نہیں رہنا چاہئے