سو لفظوں کی کہانی نمبر 8۔۔۔۔۔ دعا

تاریخ: 29 فروری، 2016ء

proxy.php

سو لفظوں کی کہانی نمبر 8
دعا۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود

زمبابوے میں 24 لاکھ افراد خشک سالی کی وجہ سے
غذا سے محروم ہیں

جس دن بانوے سالہ صدر رابرٹ موگابے کی سالگرہ تھی
وہ دو دن سے بھوکا تھا
اسکول والے اسکو زبردستی سالگرہ کی تقریب میں لے گئے
یہ تقریب خشک سالی سے متاثرہ شہر میسونگو میں ہوئی
تقریب پر آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کی گئی
تقریب شروع ہوئی، بچوں نے صدرکی عمر درازی کےلیے
دعایہ گیت گائے ،مگر وہ خاموش رہا
پھر کھانے کا پروگرام شروع ہوا
کھانے دیکھ کراس نے بلند آواز میں دعا کی
یا اللہ ہمارئے صدر کی سالگرہ روز ہوا کرئے
 
الف عین

لائبریرین
شاید سو الفاظ مکمل کرنے کے لئے زمبابوے جانے کی ضرورت پڑ گئی!!
انور صاحب ، آپ جس کی بورڈ کو استعمال کر رہے ہیں، اس میں شاید شفٹ وائی ہر ہمزہ ے ہے، بغیر شفٹ کے ٹائپ کریں تو ’ے‘ بنے گا۔
 
شاید سو الفاظ مکمل کرنے کے لئے زمبابوے جانے کی ضرورت پڑ گئی!!
انور صاحب ، آپ جس کی بورڈ کو استعمال کر رہے ہیں، اس میں شاید شفٹ وائی ہر ہمزہ ے ہے، بغیر شفٹ کے ٹائپ کریں تو ’ے‘ بنے گا۔

جناب الف عین صاحب آپکی مدد کا شکریہ لیکن میرئے اناڑی پن کو نظر انداز کرتے ہوئے ذرا وضاحت فرماینگے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں، مشکور ہونگا۔
 
جناب الف عین صاحب آپکی مدد کا شکریہ لیکن میرئے اناڑی پن کو نظر انداز کرتے ہوئے ذرا وضاحت فرماینگے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں، مشکور ہونگا۔

مطلب یہ ہے کہ
آپ نے "ے" ڈالا ہے اگر شفٹ کا بٹن بی پرس کرتے ساتھ تو پھر "ئے" لکھا جاتا
 
Top