سٹار وارز

فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مسئلہ انگریزی نہیں بلکہ اردو کے تلفظ کا ہے۔ اردو میں س کے فوراً بعد consonant بغیر زیر زبر پیش کے نہیں ہوتا۔ اس لئے اردو والے شروع میں الف کا اضافہ کیا کرتے تھے مگر اب یہ کافی حد تک متروک ہو چکا ہے
یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔۔۔۔
1۔ س کے لیے کوئی تخصیص ہے کیا؟
2۔ کانسوننٹ بغیر زبر پیش سے کیا مراد ہے؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ "سکول" میں س کے بعد ک ہے جس پر پیش ہی پڑھی جا رہی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ایسے الفاظ میں الف کی ضرورت بذات خود تو ضروری نہیں مگر کچھ یا بہت سے پڑھنے بولنے والے سین کو "بہ وجوہ" متحرک کر دیتے ہیں اور ایسے میں لفظ کاتلفظ ایسا زیر و زبر ہوتا ہے جس پر الف کی حکمت ہی پردہ ڈال پاتی ہے۔
واضح ہو کہ پر مزاح انڈر لائن حصے کو قرار دیا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔۔۔۔
1۔ س کے لیے کوئی تخصیص ہے کیا؟
2۔ کانسوننٹ بغیر زبر پیش سے کیا مراد ہے؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ "سکول" میں س کے بعد ک ہے جس پر پیش ہی پڑھی جا رہی ہے۔
میرے خیال میں زیک کی مراد بھی ابتدائی سین کو متحرک کر دینے سے ہے۔ جس کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے۔یعنی سَکول
 

زیک

مسافر
یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔۔۔۔
1۔ س کے لیے کوئی تخصیص ہے کیا؟
2۔ کانسوننٹ بغیر زبر پیش سے کیا مراد ہے؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ "سکول" میں س کے بعد ک ہے جس پر پیش ہی پڑھی جا رہی ہے۔
س پر زبر زیر پیش نہیں ہے۔ پچھلی پوسٹ میں کچھ غلط لکھ دیا تھا
 

arifkarim

معطل
b974.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
ایک یا دو فلمز دیکھی تھیں بچپن میں ، وہ بھی نئی والی۔ دوبارہ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا
کہانی ابھی یاد نہیں۔ سو گمان غالب ہے کہ نئی فلم نہیں دیکھی جائے گی۔۔۔۔ کم از کم سنیما میں تو نہیں
 
اسٹار وارز کی ابتدائی اقساط (Harrison Ford) والی خالص سائنس فکشن تھیں اس میں ١٩٧٧ سے ١٩٨٣ تک کی اقساط شامل ہیں لیکن ١٩٩٩ (Star Wars: Episode I - The Phantom Menace) سے شروع ہونے والی اقساط میں ڈرامہ اپنے کمال پر ہے اور وہ مزاح کا رنگ اور شگفتگی جو اس میں دکھائی دیتی تھی آہستہ آہستہ جذبات و احساسات کے شدید اظہار کی جانب منتقل ہوئی ہے .......

سٹار وارز کا دوسرا سلسلہ دراصل ابتدائی سلسلے کا (prequel) ہے اسلیے اگلی اقساط زیادہ دلچسپی کی حامل ہونگی کہ کہانی کو کس انداز میں (intact) رکھا جاتا ہے ....
 

اسد

محفلین
میں اس سلسلے کی تمام فلمیں دیکھ چکا ہوں (کلون وارز سمیت)۔ اتفاق سے میں 'سٹار وارز' پہلی مرتبہ نہیں دیکھ سکا تھا، اس لئے پہلے 'دی ایمپائر سٹرائکس بیک' دیکھی تھی اور پھر 'سٹار وارز' اور 'ریٹرن آف دی جیڈائی'۔ ایپی‌سوڈ سیون دیکھنے کا بھی ارادہ ہے، یہ معلوم نہیں کہ پہلے سنیما میں دیکھنے کا موقعہ ملے گا یا ویڈیو پر۔

میرے خیال میں اوریجنل ٹریلوجی کی تمام فلمیں اہم ترین فلموں میں شامل ہیں، جب کہ یہ فرینچائز اہم ترین فرینچائز ہے (جس میں فلمیں بھی شامل ہوں)۔ اس فرینچائز کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک اوریجنل فلم سے شروع ہوا، (اس قسم کے دوسرے اہم فرینچائز 'دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس' اور 'پائریٹس آف دی کیریبیین' ہیں)۔ اس طرح اس فلم اور اس کے کرداروں کے لئے پیشگی صارف موجود نہیں تھے۔ جس طرح دیگر اہم فرینچائز کومِکس، ناولوں یا ٹی وی سیریز پر مبنی ہیں اور ان کی کہانیوں اور کرداروں سے لوگ پہلے سے ہی واقف تھے, ایسے فرینچائز میں مارول کومکس، ڈی سی کومکس اور ہیسبرو کے کومکس پر مشتمل کرداروں کے فرینچائز، ہیری پوٹر، جیمز بونڈ اور مِڈل ارتھ کے ناولوں پر مبنی فرینچائز اور سٹار ٹریک ٹی وی سیریز پر مبنی فرینچائز شامل ہیں۔

جن لوگوں نے اس سلسلے کی دوسری (پریکول) ٹریلوجی پہلے دیکھی ہے ان کے لئے اس سلسلے کی اصل کشش کو سمجھنا نسبتاً مشکل ہے۔ میرے خیال میں دوسری ٹریلوجی کی صرف پہلی فلم (ایپی‌سوڈ ون) ہی کچھ بہتر تھی، جب کہ دوسری دونوں فلموں کے ساتھ بہت سے مسائل تھے۔ ایپی‌سوڈ ٹو اور خصوصاً ایپی‌سوڈ تھری کے سکرپٹس میں جورج لوکس کی پے در پے تبدیلیوں کی وجہ سے ان فلموں کا انداز اور مزاج پہلی سیریز سے مختلف تھا۔ (مجھ سمیت) بہت سے لوگ دوسری سیریز میں اداکاروں کے انتخاب سے بھی متفق نہیں تھے، بعد میں تو بیشتر ملبہ ہیڈن کرسچِیَنسن پر ڈالا گیا لیکن بعض دوسرے اداکار بھی اپنے کرداروں کے لئے مناسب نہیں تھے۔

سٹار وارز کی کلٹ فولوانگ پوری دنیا میں موجود ہے، برطانوی چینل5 نے ایک ڈوکومنٹری میں اس کی جھلک پیش کی ہے۔ سٹار وارز میں میری دلچسپی کلٹ فولوانگ کی حد تک تو نہیں ہے (میرے پاس سٹار وارز ایکشن فگرز، کھلونے اور کوسٹیومز نہیں ہیں)، لیکن کسی زمانے میں پہلی ٹریلوجی کی وی ایچ ایس ٹیپس، سٹار وارز کمپیوٹر گیمز اور دو ایک کتابیں موجود تھیں۔ بعد میں تو سب کچھ ڈیجیٹل ہو گیا، اب ڈی وی ڈی اور ہارڈ ڈسک پر مکمل ایکسٹنڈڈ ورژنز، چند گیمز اور سٹار وارز انسائکلوپیڈیا موجود ہے۔ پاکستان میں بھی سٹار وارز فینز کی کافی بڑی تعداد موجود تھی اور ہے۔ خاصی تعداد میں پرانے فینز اب پاکستان سے جا چکے ہیں، لیکن ان سے زیادہ تعداد میں نئے فینز بن چکے ہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
اقساط IV،‏ V، اور VI دیکھ رکھی ہیں، لیکن I،‏ II، اور III نہیں۔ ارادہ تو ہے کہ ساتویں قسط دیکھنے سے قبل پہلی تین بھی دیکھ لوں، لیکن دیکھیے کہ اس ارادے کا کیا بنتا ہے۔ :)

ویسے، زیک ، آپ سٹار وارز کی پہلی چھ اقساط دیکھنے کے لیے کونسی ترتیب تجویز کرتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
Top