سٹار وارز

زیک

مسافر
پچھلے دنوں ٹوئٹر پر ایک دوست نے یہی سوال پوچھا تھا تو اکثر نے اسے Machete Order، یعنی 4، 5، 2، 3، 6 کا مشورہ دیا تھا۔ کیا پہلی قسط واقعی اتنی بری ہے؟
پہلی قسط سب سے بری ہے مگر میرے خیال دیکھنی لازم ہے کہ اس کے بغیر دوسری اور تیسری قسط کی کہانی کی تک نہیں بنتی
 

نمرہ

محفلین
اس نئی قسط کے چکر میں، میں نے چوتھی دیکھ لی۔ میرا خیال ہے کہ میرا شمار سٹار ٹریک والے کیمپ میں ہوتا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
مجھے تو Si Fi بڑی مشکل سے پسند آتی ہے۔ اور سٹار وار تو کبھی نہیں۔ اس سیریز کی جتنی بھی بہنیں ہیں یعنی سٹار ٹریک،فائر فلائی،بیٹل سٹارگلاگٹکا،سٹار گیٹ وغیرہ وہ بھی کوشش کے باوجود میں دیکھ پایا کبھی۔
 

arifkarim

معطل
مجھے تو Si Fi بڑی مشکل سے پسند آتی ہے۔ اور سٹار وار تو کبھی نہیں۔ اس سیریز کی جتنی بھی بہنیں ہیں یعنی سٹار ٹریک،فائر فلائی،بیٹل سٹارگلاگٹکا،سٹار گیٹ وغیرہ وہ بھی کوشش کے باوجود میں دیکھ پایا کبھی۔
یہ بینکاروں کے بس کی بات نہیں۔ آپ زمینی فلمیں دیکھا کریں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ لوگو ں کے پر زور اصرار پر میں نے یہ موویز ڈاؤنلوڈ پر لگا دی ہیں۔ ایک ہی ٹورنٹ میں مل گئی تھیں ساری موویز ری ماسٹررڈ ورژنز۔ کسی شیر نے بنایا ہوگا یہ ٹورنٹ۔:ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
اس فلم نے امریکہ میں کسی بھی فلم کے پہلے تین دنوں (اوپننگ ویک اینڈ) کے سارے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس فلم کا پرڈکش بجٹ 200 ملین ڈالرز (21 ارب روپے سکہ رائج الوقت پاکستانی) تھا اور مارکیٹنگ اینڈ پروموش بجٹ بھی 200 ملین ڈالرز کے اوپر تھا، کل ملا کر 400 ملین ڈالرز سے اوپر بنتے ہیں اور فلم کا بزنس پہلے تین دنوں میں ساری دنیا میں 517 ملین ڈالرز رہا۔ یعنی لاگت کب کی پوری ہو چکی :)

یہ امریکہ میں پہلی فلم ہے جس نے اپنے پہلے ہی دن 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

ماخذ: باکس آفس موجو
 
آخری تدوین:

محمد اسلم

محفلین
کچھ ہی دنوں میں سٹار وارز کی ساتویں قسط آ رہی ہے۔ اس کے ٹکٹ تو کچھ عرصہ پہلے ہی بکنا شروع ہو گئے تھے اور ہمارے علاقے میں پہلے چند دنوں کے ٹکٹ تو مکمل بک چکے ہیں۔

کچھ مصروفیات کی بنا پر ہم پہلے ویک اینڈ پر فلم نہیں دیکھ سکیں گے مگر کرسمس کے دن آئی میکس تھیئٹر کے ٹکٹ لے لئے ہیں۔

کیا آپ سٹار وارز سیریز کے شیدائی ہیں؟ کیا آپ یہ فلم دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
بھئی یہ ستاروں کی جنگ آخر ہے کیا ،،،، کوئی بتائے گا اردو میں؟؟؟
 

زیک

مسافر
فلم اچھی تھی۔ قسط ایک تا تین سے بہت بہتر مگر بہت سے سین ایسا لگتا تھا کہ پچھلی اقساط سے نقل کئے گئے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
پچھلے چند دنوں میں پہلی چھ فلمیں میں نے دیکھیں، پہلی تین واقعی اچھی ہیں، آخری تین بھی اچھی ہی لگیں۔ پہلی تین شاید اس وجہ سے زیادہ اچھی لگیں کہ میرا پسندیدہ ایکٹر فورڈ ان میں ہے، ساتویں کی طرح، سو ساتویں اب دیکھتے ہیں کہ کہاں سے دیکھ سکتے ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ فلم اب تک تقریبا 814 ملین ڈالرز بزنس کے ساتھ 2015ء کی پوری دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کے حوالے سے ساتویں نمبر پر آ گئی ہے، جب کہ "آل ٹایم ورلڈ وایڈ" بزنس کے حوالے سے اس وقت 51ویں نمبر پر ہے۔

کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ یہ فلم شاید دنیا کی پہلی فلم بن جائے جو 3 ارب ڈالرز کا بزنس کرے گی، لیکن یہ ہوتا شاید نظر نہیں آتا۔ ڈیڑھ ارب ڈالرز سے کچھ زاید کا بزنس کر کے یہ چوتھے پانچویں نمبر پر ضرور آسکتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ یہ فلم شاید دنیا کی پہلی فلم بن جائے جو 3 ارب ڈالرز کا بزنس کرے گی، لیکن یہ ہوتا شاید نظر نہیں آتا۔ ڈیڑھ ارب ڈالرز سے کچھ زاید کا بزنس کر کے یہ چوتھے پانچویں نمبر پر ضرور آسکتی ہے
فلم کے شائقین نے اور فلمیں بھی دیکھنی ہیں۔ اپنی ساری جمع پونجی بار بار اسٹار وارز دیکھنے پر صرف نہیں کرنی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
فلم کے شائقین نے اور فلمیں بھی دیکھنی ہیں۔ اپنی ساری جمع پونجی بار بار اسٹار وارز دیکھنے پر صرف نہیں کرنی :)

دیکھیے ڈزنی بابا، شایقین کی جیبوں سے پیسے نکالنا جانتا ہے۔ ڈزنی والوں کی یہ خاص عادت ہے کہ وہ دوسرے اسٹوڈیوز کو خرید لیتے ہیں اور پھر اُس سے خوب کمائی کرتے ہیں، مثال کے طور پر

-سٹار وارز لوکس فلمز بنا رہی تھی، 2012ء میں ڈزنی نے انہیں چار ارب ڈالرز سے کچھ زاید کے عوض خرید لیا اور اُس کے بعد یہ انکی پہلی فلم ہے، اور اس نے ریکارڈز پر ریکارڈز بنانا شروع کر دیے۔ دو فلمیں مزید بن رہی ہیں۔
-مارول سٹوڈیوز سپر ہیروز پر بے شمار فلمیں بنا چکا ہے۔ 2009ء میں ڈزنی نے انہیں چار ارب کے ڈالر خریدا، اور اس کے بعد ایونیجرز سیریز کی دو ہائی بجٹ فلمیں ریلیز کیں جن میں سارے سپر ہیروز ڈال دیے، اور یہ دونوں فلمیں تین ارب ڈالرز کا بزنس کر چکی ہیں اور مزید بن رہی ہیں۔ آیرن مین 3 بھی مارول اور ڈزنی کی ہے اور ایک ارب ڈالرز سے اوپر بزنس ہے۔
-پکسر اسٹودیوز اینی میشن کے بادشاہ ہیں، ڈزنی سے مقابلے میں تھے لیکن 2006ء میں ڈزنی نے انہیں تقیریبا ساڑھے سات ارب ڈالرز کےعوض خرید لیا اور اسکے بعد ایک سے بڑھ کر ایک ہائی بزنس اینی میٹڈ فلمیں ریلیز ہوئیں۔
 
Top