Strings
سٹرنگ(String) حروف کے تسلسل سے مل کر بنتی ہے عموما یہ پڑھی جانے والی تحریر کی نمائندگی کرتی ہے۔ حروف کے سلسلوں اور مجموعہ کو سٹرنگ کہتے ہیں ۔ اس میں ایک یا ایک سے زائد حروف ہو سکتے ہیں جن میں علامات بھی شامل ہیں۔

سٹرنگ پائتھون میں موجود مختلف ڈیٹا ٹائپ میں سے ایک ہے اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں ایک خاص قسم کا ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے۔
PHP:
"Hello, how are you? "
" 1+1 "
" I ate 4 bananas "
" !@#$%^ & *() "

Single Quotes
کسی بھی سٹرنگ کو اکہرے واوین(single quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں وائٹ اسپیس اور ٹیب دونوں محفوظ رہتے ہیں۔
PHP:
'This is Single Quote String'

Double Quotes
کسی بھی سٹرنگ کو دہرے واوین(double quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اکہرے واوین(single quotes) کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
"Double Quote String"

Triple Quotes
کسی بھی سٹرنگ کو تہرے واوین(triple quotes ) میں لکھا اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اکہرے واوین(single quotes) اور دہرے واوین (double quotes) کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
''' This is a multi-line string. This is the first line.
This is the second line.
"What's your name?," I asked.
He said, "Bond, James bond".
'''
 
سٹرنگ لفظی سلسلہ بندی (String Literal Concatenation)
دو سٹرنگز کو ملانے کے لیے پائتھون میں خاص محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اگر دو سٹرنگز ساتھ ساتھ لکھی گئی ہیں تو پائتھون انہیں خود ہی جوڑ دیتا ہے۔
sep کی دلیل (argument) استعمال کرکے آپ بتا سکتے ہیں کہ دو پیرامیٹر (parameter) کو کس چیز سے الگ کرنا ہے۔ کیا دو دلائل یا پیرامیٹر کو اسپیس سے الگ کرنا ہے یا کومہ سے یا کسی اور حرف سے۔

PHP:
>>> print("Hello World!",4,sep="")
Hello World!4
>>> print("Hello World","Hello UrduWeb","Hello Everyone",sep="\n")
Hello World
Hello UrduWeb
Hello Everyone

سٹرنگز میں مختلف الفاظ اور ویری ایبل (variable ) میں موجود سٹرنگ کو عامل + کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے ۔
اس مثال میں ایک ویری ایبل (variable ) میں ایک نام محفوظ کیا اور پھر پرنٹ فنکشن میں اسے دوسری سٹرنگز کے ساتھ جوڑا گیا ہے صرف + کے عامل(operator) کے استعمال سے۔

PHP:
>>> name = "Haseeb"
>>> print("Hello " + name + "!" + "!")
Hello Haseeb!!

کسی بھی سٹرنگ کو دہرانے کے لیے کسی نمبر سے ضرب دے کر مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ! کی علامت کو دس دفعہ پرنٹ کروایا جائے تو اسے 10 سے ضرب دے کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔

PHP:
>>> print("!" * 8)
!!!!!!!!

ایک لائن کو پانچ دفعہ پرنٹ کروانے کے لیے بھی اس تکنیک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>> print("Printing this line 5 times \n" * 5)
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
Printing this line 5 times
 
آخری تدوین:
Format Method
فارمیٹ طریقے سے آپ کسی بھی سٹرنگ کو ایک خوبصورت جامہ پہنا سکتے ہیں۔
فارمیٹ طریقے میں دو طرح سے پیرامیٹر دیے جا سکتے ہیں
  • مقام یا درجہ کے لحاظ سےپیرامیٹر کی لسٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے
  • نام کے ساتھ پیرامیٹر تک رسائی
کسی سٹرنگ میں تبدیل شدہ فیلڈ یا پلیس ہولڈر (place holder) انہیں کرلی بریکٹ {} میں رکھا جاتا ہے اور پھر فارمیٹ لاگو کیا جاتا ہے۔ اس میں پوزیشن کا خیال رکھا جاتا ہے اور فارمیٹ میں استعمال ہونے والے ویری ایبل یا ویلیو ترتیب سے سٹرنگ میں موجود کرلی بریکٹ {} کی جگہ لے لیتے ہیں۔
PHP:
>>> age = 26
>>> name = 'Faraan'

فارمیٹ میں مقام یا درجہ کے لحاظ سےپیرامیٹر کی لسٹ تک رسائی
PHP:
>>> print('{0} is {1} years old'.format(name, age))
Faraan is 26 years old

اگر کرلی بریکٹس {} میں کوئی نمبر نہ لکھا جائے تو ترتیب وار ویری ایبل کی ویلیو سٹرنگ میں کرلی بریکٹس سے بدل دی جاتی ہے۔
PHP:
>>> balance = 240
>>> print('Hi {}, your remaining balance is {}'.format(name,balance))
Hi Faraan, your remaining balance is 240
 
آخری تدوین:
Top