سٹوڈیو ڈھائی، ادب کے موضوع پر

نبیل

تکنیکی معاون
ماضی میں انور مقصود نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی بہترین پروگرام پیش کیے جن میں پیش کیا جانے والا مزاح بھی لاجواب ہوتا تھا۔ سٹوڈیو ڈھائی بھی ایسا ہی ایک نہایت مقبول پروگرام تھا۔ مجھے یوٹیوب پر سٹوڈیو ڈھائی کا ادب کے موضوع پر پروگرام ملا تو میں نے اسے یہاں پر پیش کرنے کا سوچا۔ پہلے میں اسے ادبی ملٹی میڈیا میں پوسٹ کرنے لگا تھا، لیکن اب میں اسے چائے خانہ میں پیش کر رہا ہوں۔ اس پروگرام میں بھی کئی لاجواب مکالمے پیش کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر ایک شاعرہ بنت ذوق کی نثری شاعری تو سننے سے تعلق رکھتی ہے۔ بنت ذوق نے آتے ہی یہ والی نثری نظم پیش کی:

دکھ کی چادر
یاد کا باڈر
میرے گال کی لالی
تیرے گال کا پاؤڈر
سکھ کی دبلی پتلی بلی
دکھ کے موٹے موٹے چوہے
بھونک رہے تھے
میرے گھر پر
یاد کا باڈر
دکھ کی چادر
اوڑھ کر بنت گھر سے نکلی ذوق


:rollingonthefloor:

اس کے بعد بنت ذوق نے یہ والی نظم پیش کی:

میرے دل کے ٹیپ ریکارڈر میں تیری یاد کا کیسٹ الٹ گیا ہے
سائیڈ اے پر دکھ بھرے گیت
سائیڈ بی پر سکھ بھرے گیت
لیکن کیسٹ کے کور پر نیلی کی تصویر ہے بنت ذوق


پھر بنت ذوق اور ادیب کے درمیان ذیل کا مکالمہ ہوتا ہے:

بنت ذوق: اب میں چھوٹی بحر میں مطلع پیش کرتی ہوں
ادیب (معین اختر): چھوٹی بحر میں مطلع نہیں متلی ہوتی ہے۔

بنت ذوق: معذرت چاہتی ہوں، مجھے معلوم نہیں تھا۔
چھوٹی بحر میں متلی پیش کرتی ہوں۔


ادیب: (انور مقصود سے مخاطب ہو کر) ملاحظہ فرمائیے وہاں کیا پیش ہو رہا ہے۔

بنت ذوق: عرض کیا ہے:
بہار نہیں تو کیا
نکھار نہیں تو کیا
قرار نہیں تو کیا
انتظار نہیں تو کیا
اختیار نہیں تو کیا
اعتبار نہیں تو کیا


ادیب: (بھڑک کر) ارے تو نہیں تو کیا، میں نہیں تو کیا، یہ نہیں تو کیا وہ نہیں تو کیا۔۔۔۔

ادیب: یہ بتائیے کہ آپ کی کتنی چھوٹی اور بڑی بحریں ہیں۔

بنت ذوق: مجھ سے دو چھوٹی اور دو بڑی ہیں۔

ادیب: اللہ کرے وزن میں ہوں۔

انور مقصود: بی بی یہ بحریں پوچھ رہے تھے، بہنیں نہیں۔
:rollingonthefloor:

ذیل میں اس پروگرام کی ویڈیوز کے روابط پیش کر رہا ہوں۔ :)





 

فاتح

لائبریرین
تم ٹھیک نہیں ہو سکتیں
تمھیں تپِ شاعری ہے
یہ تپِ دق سے بھی بڑی بیماری ہے
میں بتا رہا ہوں
:grin:
 

یوسف-2

محفلین
ماشا ء اللہ بہت خوب۔
مجھے (بھی) یاد ہے سب ذرا ذرا ۔۔۔۔ قند مکرر نے بہت مزا دیا۔
 

محمد امین

لائبریرین
ارے صاحب کیا شئے ہیں یہ انور مقصود صاحب، جواب نہیں انکا۔۔ ہمارے ناناجان کے پاس اسٹوڈیو ڈھائی ریکورڈڈ تھا وی ایچ ایس ٹیپ پر، بہت دیکھتے تھے ہم۔ :happy:
 
Top