سٹیٹ آف دی آرٹ‌ پی سی کی کنفگریشن بتائیں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ٹیکنالوجی بہت تیز رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور کسی بہترین پی سی کی کنفگریشن بھی کچھ مہینے بعد پرانی شمار کی جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ آج کے اعتبار سے سٹیٹ آف دی آرٹ پی سی میں کون کون سے کمپوننٹ شامل ہوں گے؟ سٹیٹ آف دی آرٹ سے میری مراد اس وقت کے اعتبار سے بہترین کنفگریشن ہے۔ مجھے ابھی تک مارکیٹ میں جو پی سی نظر آئے ہیں، ان کا جائزہ لینے کے بعد مجھے ذیل کی کنفگریشن اس وقت کے اعتبار سے بہترین نظر آئی ہے:


پروسیسر: Intel Centrino Duo
کلاک فریکوئنسی: 2.66 GHz
ہارڈ ڈسک: 500 GB
مین میموری: 2 GB
گرافک کارڈ: 256 MB
سی ڈی/ڈی وی ڈی: Blue Ray, HD DVD
ساؤنڈ: ؟؟؟؟
ٹی وی ٹیونر: DVB-T, DVB-S
نیٹورکنگ: WLAN, Built-in Ethernet Adapter


آپ دوستوں سےدرخواست ہے کہ اس لسٹ میں اپنی معلومات کے مطابق اضافہ یا ترمیم کر دیں۔
شکریہ
 

زیک

مسافر
پروسیسر: انٹل کور 2 ایکسٹریم QX9650 کلاک فریکوئنسی 3 گیگاہرٹز
میموری: 4 گیگابائٹ مگر اس کے لئے آپ کو 64 بٹ کا اپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا پڑے گا۔
ہارڈ ڈسک: اپریٹنگ سسٹم اور پروگرامز کے لئے 160 گیگابائٹ کی 10 ہزار آر‌پی‌ایم ڈسک اور ڈیٹا کے لئے 500 گیگابائٹ کی 7200rpm والی۔ دونوں ساٹا۔

نوٹ: ابھی یہ تھریڈ دوبارہ دیکھی تو خیال آیا کہ آپ لیپ‌ٹاپ کا ذکر کر رہے ہیں اور میں ڈیسکٹاپ کو لے کر بیٹھ گیا۔
 

شاہ فیصل

محفلین
شکریہ زیک،
ویسے نبیل بھائی لینکس تو اتنی بھوکی نہیں غالبآ، گزارے والے کمپیوٹر پر بھی چل جاتی ہے۔
 

رند

محفلین
یہ لیپ ٹاپ جس کا زکر نبیل صاحب نے کیا وہ تو میرے خیال میں ہوگا بھی تقریبا کم از کم ایک لاکھ روپے کا کیا خیال ہے ؟ میرے پاس چار ہزار والا پی ٹو برائے نام پی تھری پی سی ہے اور ایک ٹوٹا ہوا مانیٹر اور پرانا کی بورڈ لیکن ماؤس اچھا ہے لیزر ہے ڈھی سو روپے کا لیا ہے :)
 

دوست

محفلین
میرا "سٹیٹ آف دی آرٹ" پی سی
32 میگا بائٹ کا گرافکس کارڈ این ویڈیا کا
512 میگا بائٹ ریم جو حال ہی میں 256 سے ترقی ہوکر 512 تک پہنچی ہے۔
40 گیگا بائٹ کی ہارڈسک
17 انچ کا پرانا مانیٹر جو کبھی گڑبڑانے لگتا ہے
اٹھا سو میگا ہرٹز کا انٹیل اوریجنل پی فور پروسیسر
ایک عدد سی ڈی ریڈ رائٹ اور ڈی وی ڈی ریڈر کمبو ڈرائیو حال ہی میں لی ہے سونی کی۔۔۔
کی بورڈ آئی بی ایم کا مبلغ ڈیڑھ سو روپے والا اور ماؤں لیزر 200 کا لیا تھا دو ایک ماہ پہلے :cool:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جناب سٹیٹ‌ آف دی آرٹ‌ کا مطلب آپ کے پاس موجود پی سی کنفگریشن نہیں بلکہ اس سے مراد آج کل پی سی کی ممکنہ بہترین کنفگریشن ہے۔ کچھ ٹیکنالوجی میگزین ہر چھ ماہ بعد پرفیکٹ پی سی یا ڈریم پی سی کے عنوان سے ایسی لسٹ شائع کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آپ کی بات بجا لیکن ہم غریبوں کے لیے تو وہی سٹیٹ آف دی آرٹ" پی سی ہے ناں جو اپنے پاس موجود ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی،
21 انچ ایل سی ڈی دو عدد مانیٹرز
2 جی بی ریم
ایک ٹی بی ساٹا ہارڈ ڈسک
ڈی وی ڈی/بلیو رے رائٹر
1 جی بی گرافک کارڈ
3 گیگا ہرٹز Dual Core
Creative Sound Blaster with 7.1 Surround Source Support
Dolby Digital Mixer
7.1 Surround Sound Speaker System.

اگر بادشاہ اکبر زندہ ہوتا تو کچھ اس قسم کی چیز لیتا۔
 

دوست

محفلین
سبحان اللہ
کیا سٹیٹ آف دی آرٹ کنفگریشنز ہیں۔۔۔
میں نے سوچا میں ایویں پڑھ پڑھ کر دل جلا رہا ہوں ذرا شریکاں نوں وی اگ لگے میرا "شی جوان" پی سی دیکھ کر۔;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی،
21 انچ ایل سی ڈی دو عدد مانیٹرز
2 جی بی ریم
ایک ٹی بی ساٹا ہارڈ ڈسک
ڈی وی ڈی/بلیو رے رائٹر
1 جی بی گرافک کارڈ
3 گیگا ہرٹز Dual Core
Creative Sound Blaster with 7.1 Surround Source Support
Dolby Digital Mixer
7.1 Surround Sound Speaker System.

اگر بادشاہ اکبر زندہ ہوتا تو کچھ اس قسم کی چیز لیتا۔



بہت شکریہ محسن،
ویسے یہ کوئی اتنی شاہانہ کنفگریشن بھی نہیں ہے۔ اس سے ملتی جلتی کنفگریشن کے پی سی مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔2 جی بی ریم تو ہر پی سی میں آ رہی ہے۔ میرے خیال میں سٹیٹ آف دی آرٹ 4 جی بی ہونا چاہیے۔ بلیو رے/ایچ ڈی ڈی وی ڈی بھی عام ہو رہا ہے۔ البتہ ٹیرا بائٹ ہارڈ ڈسک اور گرافک کارڈ واقعی سٹیٹ آف دی آرٹ‌ لگ رہے ہیں۔ ایک الیکٹرانک سٹور میں میں نے ایک پی سی میں 1000 جی بی کی ہارڈ ڈسک دیکھی تو تھی۔

آج کل زیادہ تر پی سی بطور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپیوٹر کے آفر کیے جاتے ہیں۔نتیجتاً ان میں فائر وائر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ کیبل اور سیٹلائٹ ٹی وی ٹیونر بھی شامل ہوتا ہے۔
 

shoaibnawaz

محفلین
AMD Phonem Quard Core Processor

(Socket AM2+) AMD Phonem X4 9500+ Quad-Core 2.2GHz 4MB L2 Cache Processor
amdspider_bg02.jpg


What do you think about it?
 

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

جناب اے ایم ڈی فینوم کیلئے تو انٹیل کی موجودہ سیریز کا عام کور2ڈو پراسیسر (کور2ڈو کی دوسری نسل) ہی بہت ہے۔ اے ایم ڈی کو انٹیل تک پہچنے کیلئے کافی تگ ودو کرنا ہوگی اور جلد ہی کوئی خاص قسم کی پراڈکٹ مارکیٹ میں لانا ہوگی ورنہ ممکن ہے کہ ان کا نام ہی ختم ہوجائے (اللہ نہ کرنے)۔ :cool:

انٹیل نے Penryn نامی سیریز کے تحت جو کور2ڈو (چوتھی نسل) اور کور2کواڈ (دوسری نسل) کے پراسیسیرز لانچ کئے ہیں انہیں تو آپ رہنے ہی دیں نا۔ نئے کور2ڈو پراسیسرز 6 میگا بائٹس اور کور2کواڈ پراسیسرز 12 میگا بائٹس کی Cache میموری کے ساتھ آرہے ہیں جبکہ فرنٹ سائیڈ بس اسپیڈ 1333 میگا ہرٹز ہے۔ کلاک اسپیڈ 2.6 گیگا ہرٹز سے 3.1گیگا ہرٹز تک ہیں۔ یہ تمام پراسیسرز 45 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کئے گئے ہیں۔ یہ 2 کورز اور 4 کورز پر مشتمل ہیں۔ لانچ کے وقت ان کی قیمت 163 ڈالر سے 530 ڈالر کے درمیان بتائی گئی ہیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں‌گے۔ :)
 
Top