سپریم کورٹ نے جسٹس فائز کیخلاف نئی حکومتی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں

جاسم محمد

محفلین
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز کیخلاف نئی حکومتی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں
ویب ڈیسک بدھ 26 مئ 2021

2182495-jucticeqazifaizesa-1622033042-305-640x480.jpg

جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے میں حکومت نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔

حکومت کی جسٹس فائز عیسی کیخلاف ایک اور کیس بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے میں حکومت نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف حکومت کی نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔

صدر ممکلت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرقانون فروغ نسیم نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔ نظرثانی درخوستیں ایف بی آر اور شہزاد اکبر نے بھی دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم ٹیکس معاملات ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اس حکم کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور ان کی اہلیہ نے نظر ثانی درخواستیں دائر کیں جو سپریم کورٹ نے منظور کرلیں تھیں جس کے نتیجے میں ان کے خلاف ہونے والی ایف بی آر کی کارروائی، تحقیقات اور رپورٹ کالعدم قرار دے دی گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین

علی وقار

محفلین
In Pakistan it's not over unless aliens say it's over :)
دراصل سپریم کورٹ بھی موقع محل دیکھ کر پینترا بدلتی ہے۔ اس وقت ادارے اپنی اہمیت اور زور منوا رہے ہیں۔ جسٹس فائز اب رہیں گے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں وہی چیف جسٹس ہوں گے۔ پنجاب کی وجہ سے نون لیگ کو اکاموڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ مریم کو ابھی شاید کوئی کردار نہ ملے۔ مجھے اگلے عام انتخابات میں مرکز میں شہباز شریف وزیراعظم بنتے نظر آتے ہیں اور موجودہ کارکردگی، بالخصوص مسٹر بزدار کی یادگار پرفارمننس کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا صفایا نظر آتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عام انتخابات میں مرکز میں شہباز شریف وزیراعظم بنتے نظر آتے ہیں
یہ تو پھر کسی تاریخی لطیفہ سے کم نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کا کچھ بند و بست کرنا پڑے گا۔ کیونکہ شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈری ٹھیک سے نہیں ہو رہی، وزارت عظمی کہاں عمران خان سنبھالنے دیں گے :)
 
جاسم محمد

محفلین
مسٹر بزدار کی یادگار پرفارمننس کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کا صفایا نظر آتا ہے۔
بزدار نے سنٹرل پنجاب میں تحریک انصاف کا رہا سہا ووٹ بینک بھی ختم کر دیا ہے۔ اب بس جنوبی پنجاب سے ہی تحریک انصاف کچھ سیٹیں نکال سکتی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
یہ تو پھر کسی تاریخی لطیفہ سے کم نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کا کچھ بند و بست کرنا پڑے گا۔ کیونکہ شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈری ٹھیک سے نہیں ہو رہی، وزارت عظمی کہاں عمران خان سنبھالنے دیں گے :)
عمران خان صاحب اب اپوزیشن میں جائیں گے تو کچھ بوجھ ساتھ لے کر جائیں گے جو کہ حکومت ملنے کے بعد اُن پر پڑ گیا ہے اور سکینڈلز کا یہ بوجھ انسان کی زبان کو بے باک نہیں رہنے دیتا۔ یہ قوم اپوزیشن والے عمران خان کو ترسے گی کیونکہ وہ زمانے کوئی اور تھے۔ :)
بزدار نے سنٹرل پنجاب میں تحریک انصاف کا رہا سہا ووٹ بینک بھی ختم کر دیا ہے۔ اب بس جنوبی پنجاب سے ہی تحریک انصاف کچھ سیٹیں نکال سکتی ہے۔
تو پھر، کیا ارادہ ہے، انہیں بدل دیں۔ اب بھی وقت ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو پھر، کیا ارادہ ہے، انہیں بدل دیں۔ اب بھی وقت ہے۔
اسٹیبلشمنٹ تو پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ یہ کس اللہ میاں کی گائے کو لا کر لاہور میں بٹھا دیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ شاید کوئی استخارہ وغیرہ کا چکر ہے :)
 
یہ تو پھر کسی تاریخی لطیفہ سے کم نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کا کچھ بند و بست کرنا پڑے گا۔ کیونکہ شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈری ٹھیک سے نہیں ہو رہی، وزارت عظمی کہاں عمران خان سنبھالنے دیں گے :)
کیا یہ وہی کپتان ہیں جن سے وزارتِ عظمیٰ ہی نہیں سنبھل رہی۔ کبھی ایک فیصلہ تو کبھی الٹ فیصلہ۔ اتنے یوٹرن لیے کہ جگت یوٹرن پڑگئی۔
 
اسٹیبلشمنٹ تو پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ یہ کس اللہ میاں کی گائے کو لا کر لاہور میں بٹھا دیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ شاید کوئی استخارہ وغیرہ کا چکر ہے :)
پنکی پیرنی کا آدمی ہے۔ کس کی مجال جو اسے چھیڑے۔ کپتان بھی صبر کررہا ہے۔
 
عمران خان حکومت میں بری خبریں بڑھا چڑھا کر اور اچھی خبریں پوری طرح دبا کر بتائی جاتی ہیں۔ یہ ہے تبدیلی
معاف کیجیے! احمقوں کی حماقتیں بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کوئی جان نہیں مارتا۔ مثلاً وزیر خارجہ کی سی این این پر حماقت، مثلاً وزیر خارجہ کی آرٹیکل 370 والی حماقت، مثلاً وزیر خارجہ کی سعودی عرب سے متعلق حماقتیں، مثلا وزیراعظم کی کووڈ پازیٹیو ہوتے ہوئے بھی اجلاس کی صدارت اور اپنے ساتھیوں کی جان خطرے میں ڈالنے والی حماقت، مثلا وزیراعظم کی جرمنی اور جاپان والی حماقت، مثلاً وزیراعظم کی یورپ کی تصویر پاکستان کے نام سے ٹوئٹ کرنے کی حماقت، مثلاً وزیراعظم کی اس تصویر سے اصل مصور کا نام مٹانے کی حماقت، اینڈ کاؤنٹنگ

میڈیا ٹیم کی ضرورت تو آپ کو پڑتی ہے، قاضی عیسیٰ کے نام کو بدنام کرنے کے لیے، قاصی فائز عیسیٰ کو بدنام کرنے کے لیے، سرینا عیسیٰ کو بدنام کرنے کے لیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 
Top