سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

شاہد شاہ

محفلین
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ،چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے

15 اپریل 2018 (11:34)


news-1523774036-3440.jpg


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ گزشتہ رات اور آج صبح کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارخودساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما ریفرنس میں نگران جج ہیں،اس کے علاوہ وہ پاناما سمیت اہم مقدمات اور فیصلوں کا حصہ رہے
 

فرقان احمد

محفلین
ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ جسٹس صاحب کے گھر کے ساتھ شادی تھی اور کسی نے دو بار انکے گھر کی طرف شرلی چھوڑ دی
اِس معاملے کو کئی زاویوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔یہ لازم نہیں ہے کہ اس واقعے میں شریف خاندان اور ان کے ہم نوا ملوث ہوں۔
 
Top