سپنے دیکھو، پَر اپنے دیکھو

ایک کرکٹ میچ کے دوران غالبا کسی موٹر سائیکل کے اشتہار میں بار بار یہ جملہ آرہا تھا 'سپنے دیکھو!'۔ خیال آیا کہ مشورہ تو اچھا ہے، مگر شاید نامکمل ہے، کہ سپنے بھی اپنے ہی دیکھنے چاہیئیں، نہ کہ دوسروں کے دکھائے ہوئے یا ادھار لیے ہوئے۔


سپنے دیکھو
پَر اپنے دیکھو

گھر گھر کی چھوڑو
گھر اپنے دیکھو

جھکنے نہ پائیں
سر اپنے، دیکھو

اشکوں سے سینچو
تھر اپنے دیکھو

افلاک تمھارے
پر اپنے دیکھو


(نوید رزاق بٹ)​
 
Top