چند ایک گزارشات،
اسپیمرز ہمیشہ ہی سے یہاں کا رخ کرتے رہے ہیں لیکن پچھلے سال مئی یعنی مئی 2015ء سے تو جیسے انہوں نے یہاں دھاوا بول دیا ہے۔ شروع شروع میں کافی اسپیم مراسلے اور لڑیاں پبلک فورم پر آ جاتے تھے لیکن برادرم
ابن سعید نے ایک زبردست اسپیم فلٹر اور کلینر انسٹال کر دیا ہے جس کی موجودگی میں اب کوئی اسپیم لڑی پبلک فورم پر نہیں آتی، اس کا نیتجہ 100 فیصد ہے اور آپ احباب نے نوٹ بھی کیا ہوگا کہ پہلے اسپیم لڑیوں کی رپورٹنگ ہوتی تھی، اب نہیں۔یہ اسپیم کلینر نہ صرف اس یورز کو معطل کر دیتا ہے بلکہ اس کے مراسلے اگر پہلے سے کوئی ہوں تو وہ بھی حذف ہو جاتے ہیں۔
اب بات یوزرز کی قابل اعتراض تصاویر کی، تو وہ تقریبا ساری کی ساری، معطل ارکان کی بھی، ہٹائی جا چکی ہیں۔ کچھ کام باقی تھا جو آج نپٹا دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی قابل اعتراض تصویر نظر آئے تو رپورٹ کیجیے، رپورٹ پر پہلی نظر پڑتے ہی وہ بھی ہٹ جائے گی۔
اب وہ مسئلہ جس کی طرف اصل میں زیک نے توجہ دلائی ہے یعنی پہلے سے رجسٹرڈ اسپیم یوزرز جو ابھی بھی "محفلین" ہیں۔ اس وقت 1500 سے زاید ارکان معطل / banned ہیں، اور ان میں نوے فیصد سے بھی زاید اسپیمرز ہیں لیکن ابھی بھی ایک خاصی بڑی تعداد اسپیمرز کی موجود ہے۔ سارے اراکان کو ایک ایک کر کے دیکھنا اور پھر یہ فیصلہ کرنا کہ کونسا ان میں سے اسپیمر ہے، ایک شدید سر دردی، دقت طلب اور وقت طلب کام ہے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ سعود صاحب کوئی خود کار طریقہ شاید اس سلسلے میں متعارف کروا سکیں