غزل
سچ ہے کہ میرے واسطے اندھا جہان ہے
گھٹیا ترین شخص کی لوگوں میں شان ہے
کافر کی بات رکھتی ہے درجہ سند کا آج
پی کر شراب بولنے والا مہان ہے
اک دوسرے کی پیٹھ کھجانا ہے دوستی
خوش آمدوں کے فن پہ نکموں کو مان ہے
سگریٹ کی خوب آپ نے تشہیر کی حضور
اگلا ہدف جناب کا گٹکا کہ پان ہے ؟
اک مسخرہ ہے، ایک سیانا ہے، ایک پِیر !
کیا خوب تین شاعروں کا خاندان ہے
یہ حال ہے عروض کے مارے ہوؤں کا دوست !
سندھی کو ناپ تول کے کہہ دیں پٹھان ہے
کیوں غم نہ ہو عظیم کہ ہم پانچ بھائی ہیں
اور تین چار کمروں کا اک ہی مکان ہے
محمد عظیم تاج
4 نومبر 2017
سچ ہے کہ میرے واسطے اندھا جہان ہے
گھٹیا ترین شخص کی لوگوں میں شان ہے
کافر کی بات رکھتی ہے درجہ سند کا آج
پی کر شراب بولنے والا مہان ہے
اک دوسرے کی پیٹھ کھجانا ہے دوستی
خوش آمدوں کے فن پہ نکموں کو مان ہے
سگریٹ کی خوب آپ نے تشہیر کی حضور
اگلا ہدف جناب کا گٹکا کہ پان ہے ؟
اک مسخرہ ہے، ایک سیانا ہے، ایک پِیر !
کیا خوب تین شاعروں کا خاندان ہے
یہ حال ہے عروض کے مارے ہوؤں کا دوست !
سندھی کو ناپ تول کے کہہ دیں پٹھان ہے
کیوں غم نہ ہو عظیم کہ ہم پانچ بھائی ہیں
اور تین چار کمروں کا اک ہی مکان ہے
محمد عظیم تاج
4 نومبر 2017
آخری تدوین: