سکائپ مسئلہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم! میں ابھیی ابھی سکائپ پہ بات کر رہا تھا تو دوسری طرف سے مجھے آواز آ رہی تھی جبکہ میری آواز ادھر نہیں جا رہی ہے۔ کیا یہ انٹرنیٹ کی سلو سپیڈ کی وجہ سے، مائک کا مسئلہ ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے؟ برائے مہربانی جلد سے جلد جواب دیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام

چھوٹے بھائی آپ اپنا مائیک بھی چیک کرلیں اس وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
اسکائپ پر ہی جو ساؤنڈ ٹیسٹ سروس ہے ناں وہیں پر کال کرکے چیک کر سکتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
محمد بلال اعظم صاحب آپ سکائپ کی سیٹینگ بھی چیک کرلیں ایک بار
ٹولز میں آپشن
آپشن میں آڈیو سیٹینگ
آڈیو دسیٹینگ کو آٹو چیک سے ہٹا دیں (دونوں آپشنز سے یعنی مائک اور سپیکر سے )

اور یہ سیٹینگ سیف کرلیں
 
ہٹا دیا ہے، اب اور کیا کرنا ہے؟
 
السلام علیکم! میں ابھیی ابھی سکائپ پہ بات کر رہا تھا تو دوسری طرف سے مجھے آواز آ رہی تھی جبکہ میری آواز ادھر نہیں جا رہی ہے۔ کیا یہ انٹرنیٹ کی سلو سپیڈ کی وجہ سے، مائک کا مسئلہ ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے؟ برائے مہربانی جلد سے جلد جواب دیں۔

جی ایسا ہی کچھ مسلہ میرے ہاں بھی آرہا ھے۔۔۔۔ شاید نیٹ کی سپیڈ کی وجہ سے
 
سید ذیشان

محفلین
جب کال ہو رہی ہوتی ہے تو سائڈ پر کنکشن کی کوالٹی انفارمیشن آ رہی ہوتی ہے۔ اگر کنکشن برا ہو کو آواز یا وڈیو میں مسائل آ سکتے ہیں۔
 
Top