سکائپ ٹرانسلیٹر میں عربی کی سپورٹ

نبیل

تکنیکی معاون
سکائپ ٹرانسلیٹر سکائپ سوفٹویر کی وہ فیچر ہے جس کے ذریعے آواز کو رئیل ٹائم میں دوسری زبان میں ترجمہ کرکے شریک گفتگو کو پہنچا دیا جاتا ہے۔ مشہور سائنس فکشن ٹی وی سیریز سٹار ٹریک میں اسی طرح کے ایک آلے کا استعمال کیا جاتا تھا جسے یونیورسل ٹرانسلیٹر کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سکائپ ٹرانسلیٹر میں عربی کی سپورٹ شامل کرنے کا مقصد شام کے پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ فی الوقت سکائپ ٹرانسلیٹر میں عربی کی سپورٹ کس حد تک درست کام کر رہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ابھی اس میں کافی بہتری کی گنجائش ہے۔
 
Top