سکوتِ شب سے تکلم کی ابتدا تو کرو

تفسیر

محفلین
سکوتِ شب سے تکلم کی ابتدا تو کرو
حدیثِ دل تو کہو، ذکرِ آشنا تو کرو

زمانے والے کبھی اہل دل سے جیتے ہیں!
شکست ان کا مقدر ہے تم دعا تو کرو

تمہیں میں عکس تمہارا دکھا نہ دوں تو کہو
تم آئینے کی طرح میرا سامنا تو کرو

بجا ہے ترکِ تعلق مگر کبھی نہ کبھی
کسی بہانے سرِ رہگزر ملا تو کرو
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے تفسیر صاحب، چاروں اشعار بہت اچھے ہیں۔

بجا ہے ترکِ تعلق مگر کبھی نہ کبھی
کسی بہانے سرِ رہگزر ملا تو کرو

لا جواب۔
 
یہ ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے مشہور و مقبول شاعر جناب مقبول حسین شاہ(مقبول عامر) کی غزل ہے ان کا شعری مجموعہ(دیے کی آنکھ) کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
 
شکیب

محفلین
یہ ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے مشہور و مقبول شاعر جناب مقبول حسین شاہ(مقبول عامر) کی غزل ہے ان کا شعری مجموعہ(دیے کی آنکھ) کے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
بہت خوب اشعار ہیں۔ لڑی ژندہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔
 
Top