سکوک بانڈز کے اجراء سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی، عالمی بینک

سکوک بانڈز کے اجراء سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی، عالمی بینک
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

259763_l.jpg

اسلام آباد (جنگ نیوز/ اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے کامیاب مذاکرات ، سکوک اور اسلامی بانڈز کے اجراء سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بینک توانائی کے شعبہ کی ترقی اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عالمی بینک کے وفد نے ساتھ کرسٹینا کی سربراہی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور معیشت کی ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی طرف سے کنٹری پارٹنرشپ اسٹرٹیجی (سی پی ایس 2015-16) کی منظوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی ترقی کے ایجنڈے سے مطابقت رکھنا ہے جس میں توانائی کے شعبہ کی بہتری، نجی شعبہ کی ترقی شامل ہے۔ انہوں نے عالمی بینک کی طرف سے کاسا 1000اور داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے مالی معاونت کو سراہا جس سے نہ صرف بجلی کی قلت کا خاتمہ ہو گا بلکہ معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے توانائی، ٹیکس کے نظام نجی اور مالیاتی شعبہ کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی بینک کی طرف سے صوبہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ (ایم ڈی ٹی ایف) کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبہ کی ترقی اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے عالمی بینک کی مدد کا خواہاں ہے۔ عالمی بینک کے ڈائریکٹر ساتھ کرسٹینا نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے موثر معاشی پالیسیوں کو اپنایا ہے۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کے لئے حکومتی اصلاحات کو سراہا۔
 
:-(
پھر آپ ۔۔۔۔۔دوست سمجھنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔۔۔۔ ;)
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ :cool:
تحریک انصاف کے عام چاہنے والوں اور مجھ میں اور آپ میں ایک بات مشترک ہے اور وہ ہے پاکستان کی محبت اور پاکستان کی بھلائی کی خواہش۔
فرق اتنا ہے کہ آپ اور میں تو تحریک انصاف کی منفاقت کو سمجھ لیتے ہیں اور ان کے مداح کو ابھی سمجھنے کے لئے وقت درکار ہے:)
 
Top