سکھوں کے لطیفوں پر پابندی لگنی چاہیے؟ سوتک بسواس بی بی سی، دہلی

ربیع م

محفلین
سکھوں کے لطیفوں پر پابندی لگنی چاہیے؟
سوتک بسواسبی بی سی، دہلی
151104035659_sikh_624x351_ap.jpg

سکھوں پر لطیفوں کی کتابیں لکھنے والوں میں خود سکھ بھی شامل ہیں​
ایک سکھ (سردار جی) ڈاکٹر کو فون کر کے کہتا ہے: ڈاکٹر صاحب میری بیوی حاملہ ہے اور ابھی اسے درد ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر پوچھتا ہے: کیا یہ اس کا پہلا بچہ ہے؟

جواب آتا ہے: نہیں، میں اس کا شوہر ہوں۔

بہت سے لوگ اسے بے ضرر لطیفہ کہیں گے لیکن اس نے دہلی کی وکیل ہروندر کور کو چراغ پا کر دیا ہے۔

یہ ان 60 لطیفوں میں سے ایک ہے جس کی فہرست دہلی کی سکھ وکیل نے دو کروڑ سکھ برادری پر بنائے جانے والے لطیفوں پر پابندی عائد کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ میں پیش کی ہے۔

یہ ایک غیر معمولی اپیل ہے۔ 54 سالہ سکھ وکیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر تقریباً پانچ ہزار ویب سائٹیں ہیں جو لطیفے فروخت کرتی ہیں اور ان میں سکھوں کو ’بے وقوف، احمق، گنوار، نالائق، بدھو، انگریزی زبان سے ناواقف اور بے وقوفی اور احمق پن کی علامت‘ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔


151104040318_group_which_looks_after_sikh_temples_delhi_624x351_mansithapliyal.jpg

دہلی کے سکھ گرودواروں کے منتظمین نے پابندی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے​
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ لطیفے باعزت زندگی گزارنے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں اس لیے ان لطیفوں کو پھیلانے والی سائٹوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔‘

اس عجیب اپیل کی سماعت پر راضی ہونے والے جج اس بات پر حیران ہیں کہ آخر وہ اس طرح کی پابندی کیوں چاہتی ہیں۔

ججوں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ان لطیفوں کو پرمزاح انداز میں لیتے ہیں۔ اس میں بے عزتی نہیں ہوتی، ہاں مزاح کا عنصر ضرور شامل ہے۔

لیکن سپریم کورٹ کے نزدیک اپنے چیمبر میں بیٹھی مسز چودھری کا کہنا ہے کہ وہ ’اس توہین کو یوں ہی برداشت نہیں کرتی رہیں گی۔‘

انھوں نے کہا: ’بہت ہو چکا، ہم سکھ برادری کے لوگ بہت مذاق جھیل چکے ہیں۔ میرے بچے اپنا خاندانی نام ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں مذاق کا بہت نشانہ بننا پڑتا ہے۔ جب میں اس کے خلاف آواز اٹھاتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں میں سکھ ہوں اس لیے پاگل ہوں گی۔‘

’یہ لطیفے سکھوں کے لیے کلنک ہیں۔ انھیں ختم ہونا چاہیے۔‘


151025162149_sikh_640x360_ravindersinghrobin_nocredit.jpg

مسز چودھری کا کہنا ہے کہ سکھوں پر بنے لطیفے دو کروڑ سکھ آبادی کی توہین کا باعث ہیں​
مسز چودھری نے کہا کہ انھوں نے برطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور وہاں قیام کے دوران انھوں کیب ڈرائیونگ کے علاوہ کے ایف سی میں کام کیا ہے اور سموسے بھی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ سکھ خاتون ہونے کی وجہ سے انھیں’ مذاق، نسلی امتیاز، نفرت اور جنسی ہراسانی کیے جانے کا بھی سامنا رہا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں سنہ 1984 میں ہونے والے سکھ مخالف فسادات میں ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گيا جس میں تقریباً دو ہزار افراد مارے گئے۔

انھوں نے کہا: ’میں اپنے ساتھی وکیلوں سے سکھ کا مذاق اڑانے پر لڑ چکی ہوں۔ میں نے ان کو تھپڑ مار دیا ہے جنھوں نے ہماری قیمت پر سکھ پر لطیفے سنائے ہیں۔ میں ایک ایسے نئے شادی شدہ جوڑے کو جانتی ہوں جسے ان کی شادی پر تحفے میں سکھوں کے لطیفوں کی کتاب پیش کی گئی جس سے انھیں صدمہ پہنچا۔‘

اب وہ اپنی اپیل کے لیے حمایت اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہیں تاکہ سکھوں کو مذاق کا نشانہ بنایا جانا بند ہو۔ ایک سکھ رکن پارلیمان نے پابندی لگانے کی ان کی اپیل کی حمایت کی ہے۔ پنجاب کے ایک کالج نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور عدالت میں اپیل کی ہے۔ سکھ ان کے چیمبر میں ان سے ملنے آنے لگے ہیں اور دہلی میں سکھوں کے گرودواروں کے منتظمین نے بھی تعاون کی پیشکش کی ہے۔


151104040113_harvinder_chowdhury_624x351_mansithapliyal.jpg

ہروندر چودھری کا کہنا ہے کہ سکھوں کے لطیفوں پر پابندی عائد ہونی چاہیے​
ایک سکھ نے لکھا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے حامی ہونے کے باوجود اس پابندی کے حق میں ہیں۔

خیال رہے کہ سکھوں پر لطیفوں کی بہت سی کتابیں خود سکھوں نے لکھی ہیں اور معروف ادیب خوشونت سنگھ کی کتاب بھی ان میں سے ایک ہے۔

سکھوں کے متعلق جن لطیفوں کی فہرست مسز چودھری نے پیش کی ہے ان میں سے چند یہ ہیں:

سکھ: میرا موبائل بل کتنا ہے؟

کال سنٹر: اپنا تازہ بل جاننے کے لیے ایک دو تین ڈائل کریں۔

سکھ: بے وقوف تازہ بل نہیں، میرا موبائل بل۔

٭

سکھ اپنے نوکر سے: پودوں کو پانی دے دو۔

نوکر: بارش تو ہو ہی رہی ہے۔

سکھ: تو کیا ہوا، چھتری لے جاؤ۔

٭

’انٹرویو لینے والا: آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟

سکھ: 13 اکتوبر۔

انٹرویو لینے والا: کس سال؟

سکھ: ہر سال۔
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ
اچھی شراکت ہے
ہمارے یہاں بنگالی، پٹھان اور اب ملباری کے بھی لطیفے ہوتے ہیں
سکھوں سے زیادہ بڑی قوم بنگالیوں کی ہے ان لوگوں کو بھی چاہئے کہ
یو ان او میں اس بات کو چھیڑا جائے،، پٹھان خضرات تو خود ہی نمٹ
لینگے۔ عمران خان صاحب جو موجود ہیں انکی برادری میں۔
 
ایک سکھ (سردار جی) ڈاکٹر کو فون کر کے کہتا ہے: ڈاکٹر صاحب میری بیوی حاملہ ہے اور ابھی اسے درد ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر پوچھتا ہے: کیا یہ اس کا پہلا بچہ ہے؟

جواب آتا ہے: نہیں، میں اس کا شوہر ہوں۔
یہ لطیفہ تو بالکل سمجھ میں نہیں آیا۔ اب خدارا آپ ہمیں سکھ نہ سمجھ لیجیے گا!
ویسے سکھ کے لغوی معنی ہیں سیکھنے والا۔ جویائے علم و حکمت۔
، پٹھان خضرات تو خود ہی نمٹ
لینگے۔ عمران خان صاحب جو موجود ہیں انکی برادری میں۔
سکھ نمٹ لیں گے۔ پٹھان نمٹ لیں گے۔ مِیرا کی داد رسی کون کرے گا؟ وہ بیچاری کسے وکیل کرے، کس سے منصفی چاہے؟
 
Top