سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے خوشخبری

جاسمن

لائبریرین
سگریٹ نوشی کرنےوالوں کےلیےاچھی خبر
By: Samaa Web Desk صحت November 22, 2016
Smoking
ہیلسنکی: فن لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو وٹامن ای کے باقاعدہ استعمال سے نمونیہ کا خطرہ بہتر فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلسنکی فن لینڈ کے ڈاکٹر ہیری ہمیلا کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ٹیم نے50 سے 69 سال عمر کے 7,46سگریٹ نوش افراد پر کی گئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ادھیڑ عمری سے بڑھاپے کے دوران وٹامن ای کا روزانہ استعمال کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوا جنہوں نے سگریٹ نوشی بالکل چھوڑ دی اور انہیں نمونیہ سے متاثر ہونے کی شرح 72 فیصد تک کم ہوگئی ۔ جن افراد نے 21 سال یا اس سے کچھ زیادہ عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی تھی، انہیں بھی وٹامن ای استعمال کرنے پر بڑی عمر میں فائدہ ہوا لیکن ان میں نمونیہ کا خطرہ صرف 35 فیصد ہی کم ہوسکا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم تمباکو نوشی کے ساتھ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کرنے والے گروپ میں وٹامن ای کے استعمال سے نمونیہ کا خطرہ 69 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنےوالوں میں وٹامن ای کا سب سے کم فائدہ ان لوگوں کو ہوا جو بہت زیادہ سگریٹ پیتے تھے اور ورزش نہیں کرتے تھے۔ واضح رہے کہ وٹامن ای سپلیمنٹ کی شکل میں بھی ملتا ہے جبکہ بادام، مونگ پھلی، سبزیوں کے تیل، سورج مکھی ، سویابین کے تیل، گندم اور مکئی میں بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
سگریٹ نوشی کرنےوالوں کےلیےاچھی خبر | Samaa Urdu News
راحیل فاروق
محمد وارث
 
بہت شکریہ، آپا۔ یہ چرغم چرغم تو ہوتی رہتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ نوشوں کے لیے ایک ہی حقیقی اور اصلی خوش خبری ہوتی ہے۔ یعنی کوئی آ کر کہے، "بھائی، یہ آپ کے سگریٹ!"
:music::music::music: :dancing::dancing::dancing: :party::party::party:
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی خوب ہے وگرنہ ہم نے تو سُن رکھا تھا کہ سگریٹ نوش کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، اور ہم اسی "جوان پن" کے خیال ہی سے خوش ہیں :)
بوڑھے اس لیے نہیں ہوتے کہ جوانی ہی میں مر جاتے ہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ، آپا۔ یہ چرغم چرغم تو ہوتی رہتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سگریٹ نوشوں کے لیے ایک ہی حقیقی اور اصلی خوش خبری ہوتی ہے۔ یعنی کوئی آ کر کہے، "بھائی، یہ آپ کے سگریٹ!"
:music::music::music: :dancing::dancing::dancing: :party::party::party:
یادش بخیر، بیس بائیس سال پہلے کی بات ہے۔ "کیلکولیشن" کی غلطی سے رات دو تین بجے سگریٹ ختم ہو گئے، عجب مشکل پڑی۔ گھر کا دروازہ چوری چوری کھولا، موٹر سائیکل نکالی، گھر سے کافی دُور جا کر اسٹارٹ کی، اور نکل کھڑا ہوا۔ شہر میں ہُو کا عالم تھا، سگریٹ ملے بھی تو بس اسٹینڈ کے ایک کھوکھے سے وہ بھی دو نمبر۔ زہر مار تو کر لیے لیکن وہ دن اور آج کا دن میرے پاس سگریٹوں کا اسٹاک کبھی ختم نہیں ہوا :)
 
عثمان

محفلین

کیا آپ نے کبھی الیکٹرانک سگریٹ استعمال کیا ہے؟ کیا پاکستان میں یہ رواج پکڑ رہا ہے ؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا آپ نے کبھی الیکٹرانک سگریٹ استعمال کیا ہے؟ کیا پاکستان میں یہ رواج پکڑ رہا ہے ؟ :)
جی رواج پکڑ رہا ہے، اپنے فاتح صاحب اسی کو استعمال کرتے ہیں اور جوش و خروش سے اس کی تبلیغ بھی کرتے ہیں۔ اس سال اپریل ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے بھی مائل کیا اس کی طرف اور میں نے "ٹرائی" بھی کیا لیکن مولوی مدن کی سی بات پیدا نہ ہو سکی :)
 
وہ کہتے ہیں نا "چس نہیں آئی"
 
Top