سہیلی بوجھ پہیلی

تم کسی بھی وقت آؤ ۔
اوپر دئیے گئے جملہ میں ایک پھل کا نام آیا ہے۔

جی نہیں، میں سیب کی بات کر رہا ہوں۔ اگر آپ کا جواب سیب نہیں ہے تو ذرا آپ اوپر دئیے کئے جملے کو دوبارہ پڑہیں، کوشش کریں، جوڑ توڑ کریں، شاباش بہت خوب۔
اب ذرا نیچے دئیے گئے جملے میں سےتین، چار پھل ڈھونڈ کر دکھایئے تو مانوں۔

اکرم اُلٹا چلتا ہواآیا میرے گر ماگرم ہیٹر پرگرا نارہ گیا
 
نایاب

لائبریرین

مالٹا ۔ گرما ۔ انار ۔ ۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اس سبزی کا نام بتائیے جس کا پہلا حرف کاٹنے سے قیمتی پتھر کا نام بن جاتا ہے۔ آخری حرف کاٹو تو مزے دار ڈش کا نام بن جاتا ہے اور اگر پہلا اور آخری حرف کاٹیں تو زنانہ نام بن جاتا ہے۔ :):):)
 
غدیر زھرا

کھیرا--اگرک کاٹ دیں تو ہیرا--اگرا کاٹ دیں تو کھیر---اگرک اور ا دونوں کاٹ دیں تو ہیر۔۔:)
 
7 فروٹ کی چارٹ حاضر ہے، دیکھیں تو بھلا کس کس پھل کا ذائقہ آپ نے چکھا!!

اس نے کہا،جسکی لاٹھی اسکی بکری ،آ میرے پاس آکر بیٹھا کر تو اسلم اٹھا، گھوما، لٹاپٹا کر گرپڑا لیکن آپ آج کسی بھکاری کے منہ نہ لگیں اور اچکن والے نے آنا ریل میں تھا پر وہ ان گوری رنگت والوں پر نجانے کیوں مر مٹا۔
 
Top