سہ ماہی جمالیات اٹک ۔۔۔ شاکرالقادری نمبر۔ ۔۔ شائع ہو گیا

شاکرالقادری

لائبریرین
اٹک سے شائع ہونے والے سہ ماہی مجلہ ﹶ”جمالیات،، کا خاص نمبر جو ”شاکرالقادری،،کے فن اور شخصیت کے حوالہ سے مرتب کیا گیا ہے شائع ہوکر منظر عام پر آگیا ہے جسے جمالیات کے مدیر طاہر اسیر اور مدیر عالی حسین امجد نے مرتب کیا ہے،
12jamaliat_corel-9.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ! کوشش کر رہا ہوں کہ پی ڈی ایف کی صورت میں مہیا کردوں
ورنہ اس کے کچھ مضامین جو میرے پاس ٹائپ شدہ موجود ہیں وہ یہاں پوسٹ کردونگا
 

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
سہ ماہی "جمالیات " کا سرورق بلا شبہ اس بار " جمال رخ یار " سے جگمگا رہا ہے ۔
شاکرالقادری نمبر نکال کر " جمالیات " نے سرزمین اٹک پہ کھلے روشن چراغوں کو
خراج تحسین پیش کرنے کی اک اچھی روایت قائم کی ہے ۔
اللہ تعالی ایسے چراغوں کو سدا روشن رکھتے ماحول کو منور کرتے رہنے کی توفیق سے نوازتا رہے آمین۔
محترم شاکر بھائی دلی مبارک باد کے ساتھ یہ التجا بھی کہ
جلد اس مجلے کا مواد بھی پوسٹ کریں ۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب شاکر صاحب بہت مبارکباد قبول فرمائیے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بے حد مسرت ہوئی یہ پڑھ کر ۔ مبارک باد قبول کریں۔
اب ہمیں اپنی محبوب شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔
آپ کے مندرجہ بالا وعدے کے مطابق پی ڈی ایف کا انتظار ہے۔ اگر اس میں تاخیر کا امکان ہے تو جناب اعجاز عبیدصاحب کو ان پیج روانہ کردیں۔ اس طرح یہ ان کی برقی لائبریری میں شامل ہوجائے گا اور زیادہ قارئین تک پہنچ جائے گا۔
 
اٹک سے شائع ہونے والے سہ ماہی مجلہ ﹶ”جمالیات،، کا خاص نمبر جو ”شاکرالقادری،،کے فن اور شخصیت کے حوالہ سے مرتب کیا گیا ہے شائع ہوکر منظر عام پر آگیا ہے جسے جمالیات کے مدیر طاہر اسیر اور مدیر عالی حسین امجد نے مرتب کیا ہے،

12jamaliat_corel-9.jpg
سر شاکر القادری ! مودبانہ سلام و آداب۔ ماہِ صیام کی مبارک کے ساتھ اس خاص نمبر کی بھی ڈھیروں مبارک۔ آپ ہم سب کا اثاثہ ہیں ۔ سلامت رہیں
 
Top