بہت عمدہ۔
یہ یقیناً اردو محفل کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جس کے لیے سب سے پہلے میں خراجِ تحسین پیش کروں گا
محمداحمد بھائی کو، کہ جنھوں نے اس خوبصورت مجلے کا خواب دیکھا۔
اور پھر سب سے زیادہ مبارکباد اور داد کے مستحق
محمد خلیل الرحمٰن بھائی ہیں، کہ جنھوں نے اس خواب میں رنگ بھرنے کے لیے انتہائی عرق ریزی سے مواد اکٹھا کیا اور اس خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اور استادِ محترم
اعجاز عبید کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہمیشہ کی طرح شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شمارے کو پبلش کیا۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ اچھے انداز سے آگے کی جانب بڑھے گا۔ محفلین سے گزارش ہے کہ شمارہ پڑھ کر اس میں بہتری کے لیے اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کیجیے۔
اور ہاں، آئندہ شمارہ کے لیے اپنی تخلیقات
یہاں پیش کرنا مت بھولیے گا۔