فورم کے مین پیج پر زمرہ ہو، تاکہ ڈھونڈنے میں سہل اور رسائی میں آسان ہو۔اراکین کے سفر نامے کے نام سے زمرہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ مزید کیا چاہتے ہیں۔ کچھ تفصیلات درج کریں۔
اپنا اپنا دیس کے زیر سایہ یہ پہلے ہی مرکزی صفحے پر ہے۔فورم کے مین پیج پر زمرہ ہو، تاکہ ڈھونڈنے میں سہل اور رسائی میں آسان ہو۔
بھائی آپ نے تو میرے خیال کو چار چاند لگادیے۔میں بھی اس تجویز کے حق میں ہوں۔ نیا زمرہ ٹریول گائیڈ یا ٹریول گائیڈ آف پاکستان (یا اردو میں سفری رہنمائی) کے مقاصد سے بنایا جا سکتا ہے۔
اراکین کے سفرنامےوالا زمرہ اپنے نام کی وجہ سے محدود سکوپ رکھتا ہے۔ لیکن اگر سیروسیاحت کا زمرہ ہو تو اس میں مندرجہ ذیل قسم کا مواد شامل کیا جا سکتا ہے
سیروسیاحت سے متعلق سوال و جواب
سیر و سیاحت کے مقامات سے متعلق معلومات و تصاویر
پسندیدہ سیاحتی مقامات پہ بات چیت
بھائی آپ نے تو میرے خیال کو چار چاند لگادیے۔
پاکستان کا حسن محض ناران کاغان یا سوات تک محدود نہیں۔
برف باری میں مشہور مری ہے لیکن چھتر پلین برف سے ڈھک کر یورپ کا کوئی علاقہ معلوم ہوتا ہے۔
برسات میں پہلی پھوار پڑتے ہی تھر کے ریگستان میں مور پر پھیلائے سڑکوں پر آجاتے ہیں۔
موسم بہار میں لاہور اور پشاور حسن کا مرقع بن جاتے ہیں، گویا ان پر موسم کے حسن کا جوبن پھوٹا پڑرہا ہو۔
موسم گرما میں جب پورا ملک لو کے گرم تھپیڑوں کی زد میں ہوتا ہے ہمالیہ، ہندو کش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں کے ہل اسٹیشن اور وادیاں درختوں کے پتوں اور پھولوں کی مہکار، پرندوں کی چہکار، برسات کی پھوار اور جھرنوں کی جھنکار سے آباد ہوتے ہیں۔
پاکستان کا شہر شہر، گاؤں گاؤں، چپہ چپہ اپنی مثال آپ ہے۔ جگہ جگہ حسن و جمال کے نمونے بکھرے ہوئے ہیں۔ تو کیوں نہ ان کو کھوجیں؟
لیکن ایسا زمرہ ہو کہاں؟ بقول نیرنگ خیال صاحب کے ’’اراکین کے سفرنامے‘‘ کے عنوان سے ایک زمرہ موجود ہے۔درست فرمایا جناب۔
مشہور مقامات کا نام تو زیادہ تر احباب نے سن ہی رکھا ہے، تصاویر وغیرہ بھی دیکھ رکھی ہوں گی۔تاہم بے شمار جنت نظیر مقامات ایسے گمنام ہیں کہ بہت کم لوگ ان سے متعارف ہوں گے۔ جیسے
وادیٔ کمراٹ
بروغل و کرمبر
وادیٔ راما اور راما جھیل
سون سکیسر
اڑنگ کیل وغیرہ
ان سب کو متعارف کرانے کے لئے ایسا زمرہ کافی ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے
بھائی آپ نے تو میرے خیال کو چار چاند لگادیے۔
پاکستان کا حسن محض ناران کاغان یا سوات تک محدود نہیں۔
برف باری میں مشہور مری ہے لیکن چھتر پلین برف سے ڈھک کر یورپ کا کوئی علاقہ معلوم ہوتا ہے۔
برسات میں پہلی پھوار پڑتے ہی تھر کے ریگستان میں مور پر پھیلائے سڑکوں پر آجاتے ہیں۔
موسم بہار میں لاہور اور پشاور حسن کا مرقع بن جاتے ہیں، گویا ان پر موسم کے حسن کا جوبن پھوٹا پڑرہا ہو۔
موسم گرما میں جب پورا ملک لو کے گرم تھپیڑوں کی زد میں ہوتا ہے ہمالیہ، ہندو کش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں کے ہل اسٹیشن اور وادیاں درختوں کے پتوں اور پھولوں کی مہکار، پرندوں کی چہکار، برسات کی پھوار اور جھرنوں کی جھنکار سے آباد ہوتے ہیں۔
پاکستان کا شہر شہر، گاؤں گاؤں، چپہ چپہ اپنی مثال آپ ہے۔ جگہ جگہ حسن و جمال کے نمونے بکھرے ہوئے ہیں۔ تو کیوں نہ ان کو کھوجیں؟
اپنا اپنا دیس پہلے ہی ہر طرح کے سفر نامے یا معلومات کو مکمل طور پر احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں مزید اپنی طرف سے معلومات شامل کرنے کے لیے ذیلی زمرہ بھی موجود ہے۔ میں ابھی تک یہی سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ ایسا کیا شائع یا شریک کرنا چاہ رہے ہیں جو اس درجہ بندی سے باہر بھی ہے اور آنا بھی اسی قسم کے زمرے میں چاہیے۔درست فرمایا جناب۔
مشہور مقامات کا نام تو زیادہ تر احباب نے سن ہی رکھا ہے، تصاویر وغیرہ بھی دیکھ رکھی ہوں گی۔تاہم بے شمار جنت نظیر مقامات ایسے گمنام ہیں کہ بہت کم لوگ ان سے متعارف ہوں گے۔ جیسے
وادیٔ کمراٹ
بروغل و کرمبر
وادیٔ راما اور راما جھیل
سون سکیسر
اڑنگ کیل وغیرہ
ان سب کو متعارف کرانے کے لئے ایسا زمرہ کافی ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے
نیرنگِ خیال بھائی! میں یہی چاہ رہا تھا کہ اپنا اپنا دیس میں جیسے پہلے سے ایک ذیلی زمرہ "اراکین کے سفرنامے" کے نام سے موجود ہے، اسی طرح ایک ٹریول گائیڈ یا اس سے ملتے جلتے نام سے بھی ذیلی زمرہ موجود ہو تو اس سے متعلق موضوعات اسی میں ڈالے یا بنائے جا سکتے ہیں۔اپنا اپنا دیس پہلے ہی ہر طرح کے سفر نامے یا معلومات کو مکمل طور پر احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں مزید اپنی طرف سے معلومات شامل کرنے کے لیے ذیلی زمرہ بھی موجود ہے۔ میں ابھی تک یہی سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ ایسا کیا شائع یا شریک کرنا چاہ رہے ہیں جو اس درجہ بندی سے باہر بھی ہے اور آنا بھی اسی قسم کے زمرے میں چاہیے۔
ہماری درخواست یہی ہے کہ اراکین کے سفرنامے کی طرح ذیلی زمرہ نہ ہو۔ مین ٹائٹل ہو۔نیرنگِ خیال بھائی! میں یہی چاہ رہا تھا کہ اپنا اپنا دیس میں جیسے پہلے سے ایک ذیلی زمرہ "اراکین کے سفرنامے" کے نام سے موجود ہے، اسی طرح ایک ٹریول گائیڈ یا اس سے ملتے جلتے نام سے بھی ذیلی زمرہ موجود ہو تو اس سے متعلق موضوعات اسی میں ڈالے یا بنائے جا سکتے ہیں۔
تاہم جیسا کہ میں نے اوپر بھی کہا کہ اس پہ انتظامیہ کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ یقیناََ انتظامیہ کے پاس نئے زمرہ جات یا ذیلی زمرہ جات بنانے کی پالیسی ہو گی۔ اس لئے میں اس تجویز پہ ہرگز اصرار نہیں کروں گا۔ ذیلی زمرہ نہ ہوا تو "اپنا اپنا دیس" تو موجود ہے ہی۔
آپ شاید اس طرح کا مواد شامل کرنا چاہتے ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پاکستان-ٹریول-گائیڈ-بکس-اور-سائٹس.77050/