سیاست دانوں کی ایک دوسرے کےمتعلق بے باک تعریفیں اور محبت نامے ۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
ویسے تو سیاست دانوں کے نام سے آجکل جو خاکہ ذھن میں بنتا ہے، وہ کسی بد تعریف کا محتاج نہیں ہے، مگر پچھلے دنوں سے ماشاءاللہ کچھ سیاست دانوں نے ایک دوسرے کی جو تعریفیں کیں، اسکے بعد سیاست دانوں کے خاکے پر مزید کچھ چاند لگ گئے۔۔۔ ملاحظہ کیجئے:۔

یہ ہیں جناب چوھدری نثار جو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر کچھ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ::-

اور ان کے جواب میں جو متحدہ کے راہنماؤں نے فرمایا، خاص طور پر آخیر میں شائید وسیم اختر صاحب کی گفتگو ذرا آخر تک سنئیے گا، کہ کتنے تمیز دارانہ اور تہذیب یافتہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے انکی طرف سے۔

ویسے متحدہ کے راہنماؤں کے انداز گفتگو اور انکے محب وطن ہونے کے کچھ مناظر اس وڈیو میں ملاحظہ کیجئے:۔

ویسے اپنے اپنے راہنماؤں کی صفائی میں انکے چاہنے والے پتا نہیں کیا کیا دلیلیں دینے کی کوشش کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ سیاست دان کسی بھی جماعت کے ہوں، ابھی تک کوئی بھی ملک کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ اور ہو بھی نہیں سکتا، انکی باتیں اور ان کے کرتوت اسی بات کی غماز ہیں

متعلقہ جماعتوں کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے راہنماؤں کی بے باک بے شرمی اور بد زبانی کے حق میں کوئی دلیل دینے کی کوشش مت کرئیے گا، کیونکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں انداز گفتگو کے ترازو کو۔

اگر تلاش کریں تو ایسے راہنماؤں کے کھل کر اظہار گفتگو کی مزید وڈیوز بھی مل جائیں گی۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سیاہ ستدان ملک و قوم کے مخلص ہوں تو اچھی بات بھی کریں، یہ تو صرف اور صرف اپنی قیادت، اپنی جیب اور اپنی اپنی اولاد کے لیے مخلص ہیں۔
 
یہی سخنور ہیں
ویسے وسیم کا ایک غلط اعتراض تو یہ تھا کہ پنجاب میں گھر گھر مجرے ہورہے ہیں۔ اس بات پر تو وسیم کو پاکستانی عوام سے معافی مانگنی چاہیے
 
وسیم نے نہ تو پارلیمنٹ میں معافی مانگی ہے نہ عوام میں۔
پنجاب کے عوام کا حق ہے کہ وہ عدالتی کاروائی کریں یا چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔
یاد رہے چیف جسٹس کے 12 مئی کے دروہ میں دھشت گردی کا ایک ذمہ دار وسیم بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو یہ مانتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست عرصہ دراز سے بُری نہیں بلکہ گندی سیاست ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہ اصل چہرہ ہے ہمارے سیاست دانوں کا، متحدہ نے تو حد ہی کر دی ہے اور یہ جماعت سب سے زیادہ پڑھا لکھا ہونے کا دعوی کر تی ہے
 

میم نون

محفلین
اللہ ہمیں متقی اور پرہیزگار بنائے، اور ہماری زبانوں سے دوسروں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
 
Top