ابن توقیر
محفلین
سیاستدانوں کا اصل کام تو اپنے فیصلوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوتا ہے لیکن بیشتر ممالک میں سیاستدانوں کو بچوں کو طرح لڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
سیاستدان عوام کے ووٹوں کے نتیجے میں اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں جہاں وہ قانون سازی کے ذریعے ملک اور عوام کے حق میں اہم فیصلے کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات اپوزیشن کو اس قانون سازی پر اعتراض ہوتا ہے اور اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے نیا بل پیش کرنے پر اپوزیشن ارکان اسمبلی سیشن کے دوران ہی احتجاج اور شورشرابا شروع کردیتے ہیں جو بیشتر ممالک میں لڑائی میں بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی بحث کے نتیجے میں حکومتی رکن اسمبلی مہوتن اکساک اور اپوزیشن پارٹی کے رکن مہمت تنال نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رکھے ہیں۔
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسمبلی سیشن کے دوران حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے رکن آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سویل میں نیشنل اسمبلی کی کارروائی کے دوران حکومت اور اپوزشین ارکان کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں حزب اختلاف کے ارکان اپنے ایک ساتھی رکن کو فرار کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں کانگریس سیشن کے دوران اپوزیشن رکن صدر کے ڈپٹی کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پارلیمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ لڑائی کے نتیجے میں اسمبلی کی سیڑھیوں سے نیچے گررہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں ہی ایک اور نیشنل اسمبلی کی کارروائی کے دوران اسپیکر کی جانب سے بل منظور کیے جانے کے بعد سیکیورٹی گارڈ ان کے چیمپیر میں ان کو گھیرے بیٹھے ہیں تاکہ اپوزیشن کی جانب سے ان پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہ کیا جائے۔
یوکرین کی پارلیمنٹ میں بھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بھی لڑائی کا ایک منظر پیش کیا گیا۔
#copypaste
آخری تدوین: