سیاست

ہنر جن کا ریا کاری نہ ہو تحقیق برآری
کہ اس لادیں سیاست کےسبھی ٹھہرے وہ پرچاری

بتاؤں بات کیا تم کو میں اس دورِ سیاسی کی
یہاں مخلص سبھی لیکن نہیں یارِ مدد گاری

سیاست داں کا نعرہ ہے کہ "غربت کو مٹاؤں گا"
مگر بے بس غریبوں کی نہیں کرتا وہ غم خواری

بشر کی سوچ سےبھی اب فزوں تر ہےگراں قدری
نجانے کب گرانی سے ہو احساسِ سبک باری

سیاست کی کرامت ہے یا نخوت کی علامت ہے
کہ اب ناداں دلِ مسلم محبّت سے ہوا عاری

یہی لادیں سیاست ہے جو بر عکسِ اخوّت ہے
مگر اس سے نہیں کرتا بشر اظہارِ بیزاری

یہ آنس کی صدا ہےاب کہ ہم بھی سرخرو ہوں گے
مٹے گا جب وطن سے لادیں آئینِ جہاں داری
 
Top