سیاسی بے بصیرتی

قیصرانی

لائبریرین
نواز شریف کو اپنی پوری زندگی کا تلخ ترین فیصلہ شاید یہ لگے کہ انہوں نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن دے کر پرویز مشرف کو چیف آف آرمی سٹاف بنایا تھا اور اس سے بھی تلخ تر شاید وہ فیصلہ لگے جب انہوں نے جنرل ضیاء الدین بٹ کو چیف آف آرمی سٹاف بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کو ہٹایا تھا۔ اب ملین ڈالر کا سوال یہ پیدا ہوتا ہے آپریشن راہ راست جیسے کامیاب آپریشن کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی جگہ آؤٹ آف ٹرن جنرل راحیل شریف کو چیف آف آرمی سٹاف بنانے کا فیصلہ نواز شریف کو کیسا لگے گا، جسے میجر شبیر شریف (نشانِ حیدر) کی شہادت کے بعد نواز شریف کے سب سے بڑے دشمن، جنرل پرویز مشرف نے گھر جا کر انہیں اپنا چھوٹا بھائی کہا تھا اور ثابت بھی کیا :)
پسِ نوشت: یہ ایک "چھوٹی سی خبر" بہت بڑے معانی رکھتی ہے۔ اس کی آخری سوا دو سطریں دیکھئے
 
یہی کہ فوج نے مشرف کو ہرگز کارنر نہیں کیا، الٹا حکومت اس وقت کارنر ہو رہی ہے :)
میری رائے میں مشرف فوج میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔ البتہ چند افسروں کا پسندیدہ ضرور ہو سکتا ہے۔
البتہ اکثر فوجیوں کو یہ پسند نہیں کہ جرنیل کا ٹرائل ایک سول عدالت کرے۔
ایک بات کا مجھے پورا یقین ہے کہ جنرل شریف مشرف کو بچانے کو لئے آخری حد تک نہیں جائے گا۔
 
متفق دوسری لائن کے لئے، پہلی لائن اور تیسری کے لئے غیر متفق :)
فوج کا کلچر دیکھئے کہ کچھ بھی ہو جائے، وہ کسی موجودہ یا سابق فوجی کو اکیلا نہیں چھوڑتے، چاہے زندگی کی بات ہو یا موت کی :)
 
اس کی ایک مثال گیاری والے واقعے سے دیکھ لیں، کتنا عرصہ کھدائی چلی ہے :)
 
آپ نے بہت اچھی مثال دی ہے۔ اور اس مثال کے حوالے سے بات درست ہے مگر
مشرف وہ پہلا آرمی چیف تھا جس کی وجہ سے یا یوں کہ لیں کہ جس کی پالیسیوں کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار فوج پاکستان میں روایتی عزت و وقار کھو بیٹھی (عوام میں)۔
اسی وجہ سے مشرف خود فوج میں ناپسندیدہ جرنیل بن چکا تھا۔
شاید آپ نے نوٹ کیا ہو کہ کیانی نے جنرل بننے کے بعد سب سے پہلے اور سب سے زیادہ عوام میں فوج کا وقار اور مقبولیت بہتر بنانے پر کام کیا۔
 
زیک

مسافر
میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے ہاں تو میک آرتھر اور میک کرسٹل کو فوری معزول کیا جاتا ہے اور کوئی چوں چراں بھی نہیں کرتا
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے بہت اچھی مثال دی ہے۔ اور اس مثال کے حوالے سے بات درست ہے مگر
مشرف وہ پہلا آرمی چیف تھا جس کی وجہ سے یا یوں کہ لیں کہ جس کی پالیسیوں کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار فوج پاکستان میں روایتی عزت و وقار کھو بیٹھی (عوام میں)۔
اسی وجہ سے مشرف خود فوج میں ناپسندیدہ جرنیل بن چکا تھا۔
شاید آپ نے نوٹ کیا ہو کہ کیانی نے جنرل بننے کے بعد سب سے پہلے اور سب سے زیادہ عوام میں فوج کا وقار اور مقبولیت بہتر بنانے پر کام کیا۔
فوج میں اگر مشرف ناپسندیدہ ہوتا تو آپ کو یاد ہے کہ اس کی موجودگی میں کئی فوجی بغاوتیں ناکام ہوئی تھیں، تو اس کے عہدے چھوڑنے کے بعد تو اور بھی زیادہ ہوتیں :)
یہ اتفاق سے سیاسی حکومتیں ہوتی ہیں جن کے جانے پر مٹھائی بٹتی ہے اور دکانیں خالی ہو جاتی ہیں :)
 
اسکے دور میں فوجی بغاوتیں ہونا ہی اسکی ناپسندیدگی کی دلیل ہے۔ اسکے چھوڑنے کے بعد تو کوئی تک ہی نہیں بنتا تھا۔
بہرحال میری اس خبر کا ذریعہ فوج کے اندر کا ہے۔
 
دیکھئے، میری خبروں کا سورس آئی ایس آئی سے ہے اور آپ بہتر جانتے ہیں کہ فوج کی نبض کو آئی ایس آئی سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا :)
تاہم یہ بات تو آپ بھی مانتے ہیں کہ اگر فوج کی اکثریت کوئی فیصلہ کر لے تو وہی فل اینڈ فائنل ہوتا ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ مشرف فوج کا پسندیدہ تھا کہ ناپسندیدہ :)
 
فوج میں جمہوریت نہیں ہوتی اس لئے اکثریتی فیصلے کا کوئی تک نہیں بنتا۔ مشرف کے بہت سے فیصلے کور کمانڈرز کی اکثریت کے خلاف تھے۔
اتفاق سے میرا سورس بھی وہی ہے جو آپکا ہے۔ :)
 
چونکہ میں اپنے سورس کو اچھی طرح سے جانتا ہوں، اس لئے آپ کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہ رہا
اچھا یہ بتائیے کہ کیا نواز شریف کی کابینہ یا وزراء کی ٹیم بھی اس بات پر متفق نہیں ہو سکی کہ مشرف کو جانے دیا جائے یا نہ، اس اخلاص کی کیا وجہ؟ حالانکہ بقول شخصے، جمہوریت میں فیصلہ اکثریت کرتی ہے، محض ایک شخص نہیں؟
 
میں نواز شریف کو مکمل جمہوری شخص نہیں سمجھتا۔ یہ لوگ معروضی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرینگے کہ کس چیز میں فائدہ اور کس میں نقصان ہے۔
 
Top