اجتماعی انٹرویو سیاسی ٹی پارٹی

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
ہم آگئے تو گرمیءسیاست بھی دیکھنا
موسم کچھ سیاسی ہے ہرجانب جوش وجذبہ ہے سیاسی گفتگو ہے تو کیوں نہ ہلکا پھلکا سیاسی
انٹرویو کا سلسلہ بھی ہوجائے-ہمارے بھائی محب علوی محمود احمد غزنوی تو اس قدر سرگرم ہیں کہ ان دنوں ان سے کوئی اوربات کی ہی نہیں جاسکتی توچلیں شروع کرتے ہیں سیاسی ٹی پارٹی-آپ گرماگرم چائے بنا کرلائیں اور ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں

1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------
 
عسکری

معطل
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟

جی ہاں ضروری ہے یہ
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
بہت ہی کم
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
ہمارا دماغ خراب ہے کیا؟
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
پاکستان زندہ باد - پاک افواج پائندہ باد
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟

ووٹ سوچ کر دینا اور ضرور دینا
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------
میں آٹوگراف نا دیتا ہوں نا لیتا ہوں
 
زبیر مرزا

محفلین
ecp-s-choice-none-to-vote-for-1365027297-7420.jpg
 
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
دلچسپی بہت ضروری ہے لیکن شعور کے ساتھ
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
بہت معمولی۔اور وہ بھی سوائے تحریک انصاف کے اور کسی سے نہیں
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
بہت مشکل ہے
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
پاکستان۔۔۔۔زندہ باد
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
ذاتی پسند ناپسند سے باہر نکلیں۔یہ مت سوچیں کہ اگر آپ کے پڑوسی کا گھر جل رہا ہے تو اس سے آپ کو کیا؟؟
آگ آپ کے دامن کو بھی خاکستر کرے گی اس لیے "آگ جیسے لوگوں" کی "پوجا" سے باز رہیں
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟

1- عمران خان ۔پاکستان کی بہتری کے لیے "بلے" کو ووٹ دیں
2- نوازشریف۔ ایٹمی دھماکہ میں نے کیا،موٹر وے میں نے بنوائی
3-رحمان ملک ۔یاد رکھوتمام برائیوں کی جڑ وزیرستان ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم
ہم آگئے تو گرمیءسیاست بھی دیکھنا
وعلیکم السلام!
ہم بھی آگئے ہیں بخار مزید بڑھانے کو۔۔۔ :p

1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
جی ہاں! میں نے نواز لیگ کو ووٹ دیا تھا 2008 میں۔۔ اور اب پی ٹی آئی کو دینے کا ارادہ ہے۔ اس وقت وہ بہترین لگا تھا۔ مجھے ڈر تھا کہ پیپلز پارٹی آگئی تو بیڑہ غرق کر دے گی۔ اور وہی ہوا۔۔۔ کہ عوام نے مرے ہوئے کہ نام پر ووٹ ڈال کر ملک کو بھی مروانے میں کسر نہ چھوڑی۔۔۔

2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
بہت ضروری ہے۔ سیاسی شعور آپ کو بہترین نمائندے منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ :)

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
ن اور پی ٹی آئی سے امید ہے۔ بقیہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا تو قتل عام ہونا چاہیے۔

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
پی ٹی آئی کے لیےاپنے تئیں جو ہوسکے کر رہا ہوں۔

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
سوٹ کیس پر مہر لگا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔ (علامہ ظہیر عباس قادری حلقہ NA/48 اسلام آباد)۔ :biggrin:

6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
رکھ مولا تے آس تے کر سب دا ستیا ناس :p
اور پانچ سال منہ کالا کرانے سے بہتر ہے اک دن انگوٹھا کالا کروا لیا جائے۔ :cowboy:
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------
ان تینوں شخصیات کا گمان جس کو مجھ پر ہوگا۔۔ میں آٹو گراف میں اسے پاگل خانے کا پتا لکھ دوں گا۔۔ :bighug:
 
مہ جبین

محفلین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟​
ج۔ ہاں دیا ہے ۔۔۔۔۔ لیکن بعد کی صورتحال دیکھ کر یہی خیال آیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں دیا تھا؟؟؟؟؟؟

2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟​

ج۔ میں تو پاکستان کے سیاستدانوں کی سیاست کے انداز اور بدعنوانیوں سے اس قدر بددل ہوگئی ہوں کہ اب سوچتی ہوں کہ یہاں پر صاف ستھری سیاست کرنا تقریباً ناممکن ہی ہے۔۔۔۔۔ علامہ اقبال نے برسوں پہلے ہمیں جو سیاست کا ایک کامیاب گُر سکھایا تھا ، وہ تو کسی کو بھی یاد ہی نہیں ہے یعنی کہ
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔۔۔۔۔۔!
تو آجکل یہی چنگیزی ہمیں جگہ جگہ نظر آتی ہے تو ایسے میں سیاست میں دلچسپی یا سیاسی شعور کہاں سے آئے گا؟؟؟ بس جیب بھرو سیاست ہے اور کچھ بھی نہیں۔۔۔۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟​
ج۔میرے خیال میں تو کسی سے بھی نہیں ، پہلے مجھے عمران خان سے کچھ امیدیں تھیں اسکی باتیں سن کر لگتا تھا کہ واقعی کچھ نہ کچھ خوشگوار تبدیلی ضرور آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن وہاں بھی جب وہی لٹیرے اور وہی منافق چہرے نظر آئے تو بس میرا تو دل کھٹا ہوگیا ۔۔۔۔ اب کسی سے ایک فیصد بھی بہتری کی امید نہیں ہے۔

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟​
ج۔ اس ماحول میں تو ہرگز نہیں :(

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟​
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔ پاک فوج پائندہ باد

6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟​
ج۔ جس کو بھی ووٹ دیں تو سامنے اسکے ماضی ، حال اور مستقبل کو ضرور پیشِ نظر رکھیں ، اس سے اسکی کارکردگی کا اندازہ ہوگا ، ویسے بھی مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟​
1- عمران خان ------------​
2- نوازشریف -------------​
3-رحمان ملک -------------​
ج۔ تو پہلے میں خود کو ایک چٹکی کاٹوں گی اور جب یقین ہوجائے گا کہ میں ان تینوں میں سے کوئی نہیں ہوں بلکہ ایک عام سی عورت ہوں تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنے کے بعد اس شخص کی غلط فہمی کو بھی دور کردوں گی:p

بہت بہت شکریہ زبیر مرزا کہ اس سیاسی ماحول میں محفلین کے لئے ایک مثبت سرگرمی کا آغاز کیا اور کھل کر سب کو اس موضوع پر دعوتِ اظہار کا موقع دیا
 
السلام علیکم

وعلیکم السلام
- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں۔اس مرتبہ پہلی بار ووٹ کاسٹ کروں گا
کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
اگر ایک عام آدمی سیاست میں دلچسپی نہیں لے گا اور اسے کوئی سیاسی شعور نہیں ہوگا تو یہ ملک آگے کیسے بڑھے گا
کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
پی ٹی آئی سے بہتری کی امید ہے۔کیونکہ اس میں اسد عمر جیسے باصلاحیت پاکستانی موجود ہیں جو ملک کی بہتری میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
جی بالکل لیکن ایک خاص حد تک
آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
پاکستان زندہ باد۔ ہی کہوں کا
کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
11 مئی کوووٹ دینے کیلیے ضرور نکلیں اور اپنے ضمیر کے مطابق کسی اچھی پارٹی کو ووٹ دیں
اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------
جلد از جلد آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں اس سے پہلے کہ آپ مجھے فردوس عاشق اعوان سمجھنا شروع کردیں۔
 
باباجی

محفلین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟​
نہیں۔
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟​
دلچسپی نہیں ، شعور ضروری ہے ۔
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟​
نئے لوگوں سے امید ہے، پرانوں کا حال سامنے ہے ۔
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟​
جس لیڈر کی کمپین کا حصہ بننا تھا اسے ہمارے ملک کی "انتہائی غیر جانبدار" آزاد عدلیہ نے سب جیل میں ڈالا ہوا ہے ۔
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟​
پاکستان ہماری جان، سب سے پہلے پاکستان
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟​
پہلے سیاست کو پڑھیں پھر سیاست کا حصہ بنیں۔
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟​
1- عمران خان " شخصیت نہیں، نظریے کو ووٹ دیں"
2- نوازشریف -------------​
3-رحمان ملک -------------​
 
شمشاد

لائبریرین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
دو دفعہ دے چکا ہوں۔ 2008 میں ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے نہ دے سکا۔

2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
سیاست میں مناسب حد تک دلچسپی لینی چاہیے کہ آپ کی ذاتی زندگی اس سے متاثر نہ ہو اور آپس کے تعلقات نہ بگڑیں۔
جہاں تو سیاسی شعور کا تعلق ہے تو یہ بہت ضروری ہے۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
امید تو ہر حال رکھنی چاہیے۔ اور یہ ہم عوام پر ہی منحصر ہے کہ صحیح لوگوں کا انتخاب کیا جائے۔

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
ضرور بننا چاہوں گا لیکن ایک بہت ہی مخصوص حد تک۔

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
پاکستان ہماری جان، سب سے پہلے پاکستان
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
سیاست میں حصہ لینا ہر پاکستانی کا فرض ہے لیکن صرف اس حد تک کہ اس سے پاکستان کو فائدہ ہو۔
یہ نہیں کہ سیاست کو اوڑنا بچھونا بنا لیں اور اس میں اپنے پرائے کی تمیز بھی بھول جائیں۔

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
معذرت چاہتا ہوں اس سوال کے جواب کے لیے۔
 
السلام علیکم
ہم آگئے تو گرمیءسیاست بھی دیکھنا
موسم کچھ سیاسی ہے ہرجانب جوش وجذبہ ہے سیاسی گفتگو ہے تو کیوں نہ ہلکا پھلکا سیاسی
انٹرویو کا سلسلہ بھی ہوجائے-ہمارے بھائی محب علوی محمود احمد غزنوی تو اس قدر سرگرم ہیں کہ ان دنوں ان سے کوئی اوربات کی ہی نہیں جاسکتی توچلیں شروع کرتے ہیں سیاسی ٹی پارٹی-آپ گرماگرم چائے بنا کرلائیں اور ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں

1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------

1۔ جی نہیں۔
2۔ ایک مناسب حد تک۔
3۔ بہتری کا تعلق اپنی ذات سے زیا دہ ہوتا ہے۔ سو ایسی امید ہر دم ہی ہوتی ہے۔
4۔ نہیں۔
5۔ سب سے پہلے پاکستان
6۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو سیاست محفل سے دور جا کر ڈسکس کریں۔ :p
7۔ عمران خان: میاں صاحب جان دیو، ساڈھی واری وی آن دیو۔
نواز شریف: بس! میٹرو بس!
رحمان ملک: بلاک، محفل کی سروسز بھی بلاک!
 
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں اور اس بار بھی نہیں دے پاؤں گا۔

2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
بہت ضروری ہے عدم دلچسپی اور سیاسی شعور کی کمی کا فائدہ وہ لوگ اٹھا لیتے ہیں جو اپنے مفادات کے لیے کمزور ، کم علم ، ان پڑھ اور غریب لوگوں کی مجبوریوں اور سادگی سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگوں پر تو زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلے اپنا سیاسی شعور بڑھائیں اور پھر ان لوگوں تک معلومات اور دلائل پہنچائیں جو معاشی اور علمی کمزوریوں کی بنا پر دوسروں کی رائے سے ہی اپنی رائے بنانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
مسلم لیگ ن سے کچھ بہتری کی امید ہے تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے مگر اصل بہتری کی امید تحریک انصاف سے ہی ہے۔

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
جی بالکل اور میں نیویارک میں تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کر چکا ہوں اور جس حد تک ممکن ہو لوگوں سے سیاسی مباحثہ کرکے انہیں سیاست میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مائل ہی نہیں مجبور بھی کرتا رہتا ہوں۔ :)

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
ہم بنائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیا پاکستان

6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
11 مئی کو ووٹ نہ صرف خود ڈالیں بلکہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے ان کا ووٹ بھی ڈلوائیں اور خیال رکھیں کہ مہر صرف بلے پر لگے دانستہ نادانستہ۔ :)

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------ اب نہیں تو کب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم نہیں تو کون
2- نوازشریف -------------قدم بڑھاؤ تو میرے پیچھے تو ہو گے نہ
3-رحمان ملک -------------میں مجرموں اور جرائم کے بارے میں جانتا ہوں مگر بتاؤں گا نہیں
 
ملائکہ

محفلین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں کیونکہ پچھلے الیکشن کے وقت میں 18 سال کی نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
بالکل ضروری ہے اور بہت ضروری ہے۔
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
کوئی امید نہیں۔۔۔
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
نہیں
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
کوئی بھی نہیں
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنی آنکھوں سے نسلیت کا پردہ اٹھا کر ووٹ دیں
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
مجھے آٹوگراف پسند نہیں
votefornobody.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب سلسلہ ہے زبیر بھائی۔۔۔۔! ہم بھی اپنی سی کہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ :)

*********************

1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟

ایک بار۔ پرویز مشرف صاحب کو ، کسی ریفرنڈم میں :)

2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟

بے حد ضروری ہے۔ ہر پاکستانی کو سیاست میں دلچسپی لینی چاہیے دیکھنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ملک کی باگ دوڑ کن ہاتھوں میں ہیں (اور اُن کی ڈوریاں کن ہاتھوں میں ہیں)۔ کس کے کس عمل سے ملک کو کیا فائدہ اور کیا نقصان پہنچا۔ کون کون سی جماعتیں اور شخصیات اصول پسند ہیں اور کون کون سی اپنے مفاد کے خاطر ہر ہر اصول پر سودے بازی پر تیار ہو جاتی ہیں۔ کون سی جماعت ووٹ لینے کے لئے کس طرح کی ترغیبات سے کام لیتی ہے؟ کون سی جماعتیں ہیں جو لسانیت، صوبائییت، مذہب اور علاقائی بنیادوں پر پاکستانیوں میں تقسیم کی بات کرتی ہیں۔ کون سی جماعت پاکستانیوں کو متحد کرنا چاہتی ہیں۔ کس جماعت کی کیا کارکردگی ہے اور اُس نے جو وعدے اور دعوے کئے ان میں کتنی صداقت تھی یا ہے۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟

دیکھیے اُمید کے بغیر تو زندگی کی گاڑی نہیں چلتی۔ تو اُمید تو ہے۔ مسلم لیگ "ن"، پیپلز پارٹی سے بہتر لگتی ہے اور اس سے بھی بہت بہتر تحریکِ انصاف ہے (جس عملی طور پر آزمانا ابھی باقی ہے۔)۔ پی پی سے کوئی اُمید نہیں ہے۔ تاہم اس بات کو ماننا چاہیے کہ جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے پی پی کے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟

شاید نہیں کہ میرے معمولات اس بات کی اجازت نہیں دیتے تاہم تمام تر دستیاب پلیٹ فارمز پر اپنی رائے کا اظہار اور اپنی اور دیگر لوگوں کی اصلاح کا کام اگر ہوسکا تو ضرور کرنا چاہوں گا۔

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟

پاکستان زندہ باد

6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟

"سیاسی پیغام" :)

صرف یہ کہ ووٹ نظریاتی بنیاد پر دیں، نہ کہ لسانی، علاقائی یا صوبائی بنیاد پر۔ ووٹ اپنے "عزیزوں" کو نہ دیں بلکہ اُنہیں دیں جنہیں پاکستان "عزیز" ہو ۔ ووٹ ایسے لوگوں کو نہ دیں جن سے مستقل میں کوئی کام نکلنے کے اُمید ہو بلکہ ووٹ ایسے لوگوں کو دیں جو مستقبل میں ایسا نظام لائیں کہ سب کے (جائز ) کام سہل ہو جائیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ووٹ ایسے لوگوں کو دیں جو پاکستانیوں کو آپس میں متحد کریں نہ کہ متنفر کریں۔

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------

اس بات کی توقع تو ہرگز نہیں ہے۔ لیکن اپنی طرف سے میں آٹو گراف بک پر یہ لکھ سکتا ہوں۔

Love Pakistan or Leave Pakistan
 
نیلم

محفلین
:) :) :)
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
جی
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟

جی ہاں ضروری ہے یہ ۔

3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
پی پی پی سے بالکل نہیں ،ن لیگ اور عمران خان سے ہے تھوڑی بہت :)

4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
ملک کی بہتری کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں لیکن سیاست نہیں :p

5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟

کوئی سا بھی نہیں

6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟

ووٹ سوچ کر دینا اور ضرور دینا:)

7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------
2- نوازشریف -------------
3-رحمان ملک -------------
میں نے کبھی آٹوگراف لیا نہیں اسی لیے دوں گی بھی نہیں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
1-- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
نہیں اور اس بار بھی موقع نہیں مل سکے گا لیکن پاکستان میں اپنے سب دوست احباب کو باربار ووٹ کاسٹ کرنے
کی یاد دہانی کرارہا ہوں کہ
جب میں نہیں توشہرمیں مجھ سا کوئی تو ہو
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
سیاست میں دلچسپی اورسیاسی شعور قومی فرض ہے
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
اُمید پردنیا قائم ہے اور پی ٹی آئی ان شاءاللہ اس اُمیدوں پر پوری اُترے گی
اورن لیگ بھی اب عوام کے بدلتے تیوردیکھ کرسنبھال رہی ہے جو ملک کے لیے اچھی علامت ہے
ملک میں جس قدر سیاسی پاٹیاں قانون اورسماجی رویوں کا احترام کریں گی اتنی عوام کی فلاح ہوگی
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
اگرچہ مجھ میں اپنے بھائی ، بھانجے اوردوستوں محب علوی محمود احمد غزنوی نایاب بھائی
ساجذبہ تونہیں لیکن جس قدرکرسکتا ہوں اس قومی فرض میں حصہ لے رہاہوں کہ زمانے میں یہی زندہ قوموں
کی نشانی ہے وہ سماجی اورسیاسی کاموں میں دامے درمے سخنے حصہ لینا اور بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھنا
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
وہی جو جس سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اورخوشی رگ وجاں میں اُترتی ہے
پاکستان زندہ باد
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
ہم اپنے حصہ کا کام اورفرائض کو ادا کریں تو ملک میں معاشی ، سیاسی ، سماجی اور
اخلاقی تبدیلی ضرور آئے گی ان شاءاللہ
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------ مثبت سوچ تعمیروطن کواولیت دیں
2- نوازشریف ------------- ملک کواستحکام دیں اورآئرن مین (لوہار) بن جائیں
3-رحمان ملک ------------- آٹوگراف بُک پر10 دن کے لیے پابندی عائد کی جاتی ہے:)
 
نایاب

لائبریرین
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
1970 کے انتخابات سے ووٹ کی طاقت بارے جانکاری ملی ۔
ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کا اسیر رہا ۔
1977کے انتخابات میں متحرک پارٹی کارکن رہا ۔
1988 میں ووٹ ڈالنے کا تجربہ ہوا ۔ اس کے بعد پردیس میں سیاست جاری رہی ۔
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟

سیاست انسانی زندگی کا اک اہم عنصر ہے ۔ جو کہ عائلی اور معاشرتی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتی ہے ۔
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
سیاسی پارٹیوں کے منشور تو بلا شبہ بہت بہتری کی جانب کارکنان کو بلاتے ہیں ۔ مگر جب پارٹیوں کے سربراہ بدعنوانی کرتے ہیں تو کارکن بھی اپنا حصہ کھلے دل وصولتے ہیں ۔ اور سیاسی پارٹیاں کرپشن کی علامت بن جاتی ہیں ۔
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
قوم و ملک کی فلاح کے لیئے کی شروع جانے والی ہر مہم میں اپنی پوری کوشش و توجہ سے شریک رہنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
ملک و قوم کی بہتری کے لیئے بحث و مباحثہ لازم امر ہے مگر اسے نفرتیں پھیلانے کے لیئے استعمال کرنا غلط امر ہے ۔
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------ کہنے کی بجائے کر کے دکھاؤ
2- نوازشریف ------------- جو کرنا چاہو یقین کے ساتھ وہ کر جاؤ
3-رحمان ملک ------------- آپ کی حفاظت کے لیئے پنجرہ تیار ہے ۔ اور ہر سروس بند ہے
 
وعلیکم السلام
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
بس اس مرتبہ دیا۔
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
ہم پاکستانی اس معاملہ میں پیدائشی باشعور ہیں اور دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
جی بالکل اب ان کے اکاؤنٹس پہلے سے بہتر ہوجائیں گے۔۔:p
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
سیاسی کمپین کا حصہ بننے کے بعد ملک کی بہتری کا کون سوچتا ہے زبیر بھائی؟:idontknow:
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
ایک زرداری سب پر بھاری:laugh:
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
آپ لوگوں نے ووٹ غلط ڈال دیے ہیں۔۔۔:D
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان ------------پتنگ کو ووٹ دو۔:)
2- نوازشریف -------------پتنگ کو ووٹ دو۔:D
3-رحمان ملک -------------پتنگ کو ووٹ دو۔:biggrin:
 
1- آپ نے کبھی ووٹ دیا ہے؟
کبھی نہیں
2- کیاسیاست میں دلچسپی اور سیاسی شعورایک عام پاکستانی کے ضروری ہے؟
بلکل نہیں
3- کیا موجودہ سیاسی پارٹیوں سے بہتری کی اُمید کی جاسکتی ہے؟
جی بلکل
4-آپ ملک کی بہتری کے لیے سیاسی کمپین کا حصہ بننا چاہیں گےِ؟
جی ہاں
5- آپ کا پسندیدہ سیاسی نعرہ ؟
گنجے کے سر پر ہل چلے گا آج نہیں تو کل چلے گا!:D
6-کوئی سیاسی پیغام جو آپ محفلین کو دینا چاہیں؟
سیاست برائے مخالفت یا سیاست برائے تنقید سے بچیں سیاست برائے اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔۔۔ سیاستدان یا جماعت کو برا نا کہیں اسکے اقوال اور افعال کو برا سمجھیں اور اصلاح کی کوشش کریں، سیاست میں جذبات کو قابو میں رکھیں اور تحمل اور بردباری سے مقابل کا دلائل کے ساتھ سامنا کریں۔۔:) ۔
7- اگرآپ کو کوئی یہ شخصیات سمجھ کر آٹوگراف مانگے تو کیا لکھیں گے؟
1- عمران خان : تبدیلی کے عمل کی ابتدا ہے ابھی بڑی قربانیا ں دینی ہیں تو ہمت نہیں ہارنا ہے:ROFLMAO:
2- نوازشریف : وعدہ کرو کہ مجھے میری تیسری بار پوری کھیلنے دو گے! :eek:
3-رحمان ملک :ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم:p
 
Top