محمود احمد غزنوی
محفلین
سیاسی گدھے
::::::::::::::::::::
اینٹوں کے بھٹے سے نکلتے ہوئے ایک گدھے نے دوسرے سے پوچھا
یار وہ NA-122 کا کیا بنا؟ کون جیت رہا ہے؟
۔۔۔۔لگتا ہے ایاز صادق جیت جائے گا، تین چار ہزار ووٹوں کا فرق آرہا ہے دونوں پارٹیوں کا۔ نون لیگ نے سر دھڑکی بازی لگادی ہے جیتنے کے لئے۔ ایاز صادق آوے ای آوے۔۔۔۔۔
یار یہ تو بڑی بری خبر سنا رہے ہو۔ بہتر ہوتا علیم خان ہی جیت جاتا۔ نون لیگ والوں کے دورِ حکومت میں تو ہم گدھوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں رہا۔ سارا شہر کاٹنے کو دوڑ رہا ہے۔ فوڈ سٹریٹ سے گذرتے ہوئے اپنے بھائی بندوں کی درگت بنتے دیکھ کر کلیجہ منہ کو اتا ہے۔
۔۔۔۔۔او بھائی کس غلط فہمی میں ہو، نون لیگ کا اس سے کیا تعلق۔ نون لیگ نے تو گدھوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ ترقی کی ان گنت راہیں کھول دی ہیں ہمارے لئے۔ اور ہمارے بھائی بند ایسے ایسے عہدوں تک جاپہنچے ہیں کہ جن کا کوئی گدھا صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ نون لیگ کو کچھ نہ کہنا۔۔ یہ جو لوگ ہمیں کاٹنے کو دوڑ رہے ہیں ، یہی تو پی ٹی آئی والے ہیں۔ خدا ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔
تم کچھ بھی کہو،، میری تو دعا ہے کہ علیم خان ہی جیتے اس بار۔ تم دیکھ لینا آخری فتح غریب عوام کی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔رہے نہ گدھے کے گدھے۔ عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے کیا؟ نظر نہیں آرہا؟ ایاز صادق آوے ہی آوے۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی یہ گفتگو چل ہی رہی تھی کہ قریب سے گذرتے ہوئے ایک عمر رسیدہ گدھے نے۔۔۔ کہ مدتِ دراز سے باربرداری کرتے کرتے جس کے لیجے میں خاصی بردباری آجانی چاہئیے تھی ۔۔۔۔۔یکایک ان دونوں کو ایک ایک دولتی رسید کرکے، دنیا بھر کی دانائی کو اپنے لہجے میں سمیٹتے ہوئے اور اس خر اندازی کے ساتھ دخل در معقولات پر بالکل کوئی معذرت نہ چاہتے ہوئے، فرمایا:
جتنی مرضی بحثیں کرلو بچُو، علیم خان آئے یا ایاز صادق، تم دونوں فکر نہ کرو، کیونکہ تم نے سدا اینٹیں ہی اٹھانی ہیں۔ چلو شاباش، کام پر دھیان دو۔۔۔۔۔۔

آخری تدوین: