سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دے دی

جاسم محمد

محفلین
سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دے دی
ویب ڈیسک بدھ 28 جولائ 2021

2206970-ptijashan-1627489844-159-640x480.jpg

(فوٹو : فائل)

سیالکوٹ: پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا اور مسلم لیگ (ن) سے سیٹ چھین لی۔

حلقے کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی نے 53471 ووٹ حاصل کیے۔

pti-election-ps-38-siyalcoat-1627489990.jpg

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے، کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کے بیانیے کو دفن کردیا۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث سیالکوٹ میں اس اپ سیٹ کو عوام کس طرح دیکھ رہے ہیں؟
یہ حلقہ سیالکوٹ کے دیہات پر مشتمل ہے اور یہاں ہمیشہ برادری ازم کی سیاست ہوتی ہے اور وریو برادری(چوہدری اختر وریو و برادران و پسران) یہاں 1985ء سے چھائی ہوئی ہے لیکن اس بار پی ٹی آئی نے تگڑا بزنس مین میدان میں اتارا تھا اور شنید ہے کہ دونوں طرف سے اندھا دھند پیسہ استعمال کیا گیا ہے۔
 
یعنی اس مرتبہ بھی ووٹ امیدوار کا پیسہ دیکھ کر ہی پڑا۔ :(
 
Top