رانا
محفلین
بہت ہی زبردست ویڈیو ہے۔ شئیرنگ کے لئے شکریہ جناب۔ اس ویڈیو میں جو کچھ دکھایا گیا ہے اس کے بارے میں ایک سال پہلے ایک آرٹیکل میں پڑھا تھا جو کوے کی ذہانت کے بارے میں ہی لکھا گیا تھا۔ البتہ اس آرٹیکل میں اتنے پیچیدہ امتحان کا ذکر نہیں تھا بلکہ صرف یہ تھا کہ چھوٹا تنکا باہر رکھا گیا اور بڑا تنکا اسی طرح ایک پنجرے میں اور دوسرے پنجرے میں خوراک جو صرف بڑے تنکے سے ہی نکالی جاسکتی تھی۔ کوے نے چھوٹے تنکے کی مدد سے بڑا تنکا نکالا اور اسکی مدد سے خوراک نکال لی۔ اس وقت پڑھ کر حیرت ہوئی تھی کہ کوا اتنا زہین بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن آج اس ویڈیو میں اس سے زیادہ حیران کن تکنیک دیکھ کر یقین آگیا کہ واقعی اس مخلوق میں کچھ تو خاص ہے۔ آپ یہ دیکھیں کہ قرآن میں بھی اس کی ذہانت کا ذکر ہے جہاں یہ بیان ہے کہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دفنانے کی طرف توجہ دلانے کے لئے ایک کوے کو ہی بھیجا گیا تھا۔ کوے کے بارے میں ایک دلچسپ بات اس آرٹیکل میں یہ لکھی تھی کہ اگر اس کا جیون ساتھی مرجائے تو باقی زندگی تنہا ہی گزار دیتا ہے۔
کوؤں کے غول کی شکل میں حملے کا تو کبھی تجربہ نہیں ہوا البتہ اکیلے کوے کے حملہ کا شکار کئی بار ہوچکا ہوں۔