سیاہ آنکھیں

F@rzana

محفلین
بڑی بڑی دو سیاہ آنکھیں

تمہارے چہرے میں کھو گئی ہیں

یہ چاہتی ہیں کہ اب عبادت

صبح ہو یا شام ہو مگر ہو

تمہارا چہرہ، تمہارا چہرہ

جو نیلگوں لہر میں ڈبودے

مجھے ڈبودے۔ ۔ ۔

مجھے ڈبودے۔ ۔ ۔ ۔

مرے بدن کے تمام کانٹے۔ ۔ ۔

چنے۔ ۔ ۔

اور اپنے بھی پاؤں رکھ دے

وفا کے ٹھنڈے سے پانیوں میں

محبتوں کی روانیوں میں

بڑی بڑی دو سیاہ آنکھیں

تمہارے چہرے میں۔ ۔ ۔

کھوگئی ہیں !!!

نیناں
۔​
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب فرزانہ صاحبہ۔۔۔آپ کی شاعری بھی کمال شاعری ہے، ماشاء اللہ

ویسے آج کل آپ بہت کم دکھائی دے رہی ہیں، کوئی تازہ کلام ہی پوسٹ کرتی رہا کریں
 
Top