جیہ
لائبریرین
سیخ کے کباب
اجزاء
گوشت : ایک کلو
چربی: 250 گرام۔ چربی سخت ہو (پشتو میں اسے شلہ کہتے ہیں)
لہسن: ایک پوٹی
ادرک: حسب خواہش
زیرہ: حسب ذائقہ
چائنا سالٹ (اجینوموتو): حسب ذائقہ
گرم مصالحہ: آدھی چھٹانک
ترکیب:
گوشت، چربی، لہسن اور ادرک کو باریک کاٹ کر ان میں باقی ساری چیزیں ملا کر خوب مکس کریں۔ مکس کرنے کے بعد قیمہ باریک کرنے کی مشین میں کم از کم دو بار نکلوائیں تاکہ خوب باریک ہو جائے۔ یاد رہے آمیزہ جتنا باریک ہوگا کباب اتنے ہی اچھے بنیں گے
اس کے بعد قیمے کی مناسب مقدار کو سیخ پر چڑھائیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں کی آگ پر پکا کر لال کرلیں۔ پیاز اور ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اگر لذیذ ہوا تو مجھے دعائیں دیں ۔ اگر لذیذ نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے آپ نے ریسیپی میں گڑبڑ کی ہے۔