سیدنا حسین ابن علی 

ابن حسین

محفلین
میرے الفاظ گونگے ہیں مرے جذبات کے آگے

زبان کھلتی نہیں قرآں کی آیات کے آگے۔

اسی کی روشنی سے آج تک دونوں جہاں روشن

ہوا سینہ سپر جو چاند کالی رات کے آگے۔

خزاں ہر پھول کا رنگ اور خوشبو تک اڑا لیتی

اگر وہ خود نہ آتا آہنی لمحات کے آگے۔

زمین و آسماں کے رہنے والے ہیں سب غلام انکے

کھڑے ہیں با ادب چودہ طبق سادات کے آگے۔

حسین ابن علی کا نام لوں میں کس طرح انجم

مری یہ ذات بے معنی ہے انکی ذات کے آگے۔

(انجم نیازی)
 

الف نظامی

لائبریرین
میرے الفاظ گونگے ہیں مرے جذبات کے آگے
زبان کھلتی نہیں قرآں کی آیات کے آگے

اسی کی روشنی سے آج تک دونوں جہاں روشن
ہوا سینہ سپر جو چاند کالی رات کے آگے

خزاں ہر پھول کا رنگ اور خوشبو تک اڑا لیتی
اگر وہ خود نہ آتا آہنی لمحات کے آگے

زمین و آسماں کے رہنے والے ہیں سب غلام اُن کے
کھڑے ہیں با ادب چودہ طبق سادات کے آگے

حسین ابن علی کا نام لوں میں کس طرح انجم
مری یہ ذات بے معنی ہے اُن کی ذات کے آگے
(انجم نیازی)​
 
Top