سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

الف نظامی

لائبریرین

چرچا ہے جہاں میں تری تسلیم و رضا کا
زیبا ہے لقب تجھ کو امام الشہدا کا


نازِ بشریت ہے ترا سجدہ ء آخر
رخ پھیر دیا جس نے زمانے کی ہوا کا


نذرانہء جاں پیش کیا دین کی خاطر
تو باب نیا کھول گیا صدق و صفا کا


ہر عہد میں خوشبو ہے تری موجِ نفس کی
ہر عصر میں جلوہ ہے ترے رنگِ قبا کا


حق گوئی و ثابت قدمی تیری مثالی
خوں تیری رگوں میں تھا رواں شیرِ خدا کا

دنیا میں جدا ہے تیر ا اندازِ شہادت
جاں دینا تھا گو شیوہ سدا اہلِ وفا کا


جس شام کئی چاند تھے کربل کی زمیں پر
اترا ہوا کیوں چہرہ تھا کوفے کی فضا کا


کیا بات ترے فرقِ شفق رنگ کی مولا
کیا کہنا ہے تیرے لبِ قرآن سرا کا


از حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
دنیا میں جدا ہے تیر ا اندازِ شہادت
جاں دینا تھا گو شیوہ سدا اہلِ وفا کا
بہت خوب شراکت محترم الف نظامی بھائی
جزاک اللہ خیراء
 

الف نظامی

لائبریرین
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
دنیا میں جدا ہے تیر ا اندازِ شہادت
جاں دینا تھا گو شیوہ سدا اہلِ وفا کا
بہت خوب شراکت الف نظامی بھائی
جزاک اللہ خیراء
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
براہ کرم درود شریف کو ایک نظر دیکھ لیجیے۔
 

نایاب

لائبریرین
براہ کرم اپنی پوسٹ میں درود شریف کو دیکھیں ، تدوین کی ضرورت ہے۔ جہاں نیلا رنگ کیا ہے وہ دیکھیں۔
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
استغفراللہ ربی
محترم بھائی جزاک اللہ خیراء
بہت سہو ہوا مجھ سے بلا شبہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ :zabardast1:
نذرانہء جاں پیش کیا دین کی خاطر
تو باب نیا کھول گیا صدق و صفا کا
ہر عہد میں خوشبو ہے تری موجِ نفس کی
ہر عصر میں جلوہ ہے ترے رنگِ قبا کا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نازِ بشریت ہے ترا سجدہ ء آخر
رخ پھیر دیا جس نے زمانے کی ہوا کا
ہر عہد میں خوشبو ہے تری موجِ نفس کی
ہر عصر میں جلوہ ہے ترے رنگِ قبا کا
 
Top