مبارکباد سیدہ سارہ غزل بٹیا سرخ جوڑے میں

ایک نئی محفلین جنھوں نے آتے ہی اپنی نفیس اور عمدہ شاعری سے محفل میں اپنی شناخت بنا لی، ان کے تعارفی دھاگے کے مطابق پچھلے ہفتے کسی روز انھیں سرخ جوڑوں میں ملبوس ہو کر اپنے زندگی کے نئے منازل کی جانب قدم بڑھانا تھا۔ چونکہ ہمیں اس خوشگوار وقوعے کی حتمی تاریخ معلوم نہیں تھی اس لئے یہ دھاگہ شروع کرنے میں دانستہ تھوڑی سی تاخیر کی۔ :)

ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں سیدہ سارہ غزل بٹیا کے ساتھ ہیں۔ رب کریم ان کو دونوں جہانوں میں اپنی رحمتوں سے نوازے اور ان کے اشعار کی شگفتگی و لطافت ان کی زندگی میں بھی اتر آئے۔ بے شمار مسکانیں اور خوشیاں ان پر سزاوار ہوں۔ آمین۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک اور نیک تمنائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے باعث رحمت و برکت ہو۔
 

مغزل

محفلین
سیدہ بہن جیتی رہو اور پیا من پیا گھر خیر و عافیت سے سِدھارو۔
بہنیں بیٹیاں اپنےگھروں کی ہوجائیں ہر باپ ہر بھائی کی خواہش ہوتی ہے
اس سعد موقع پر صمیمِ قلب سے دعائیں اور نیک خواہشات۔۔
بڑی بیٹی آمنہ کے ظہور پر بے ساختہ چند سطورزینتِ قرطاس ہوگئیں تھیں۔
وہ آپ کی نذر کرتا ہوں۔

مشیت
--------
یہ عجب جبر ہے
مشیت کا
پہلے بیٹی کی آرزو کرنا
اور پھر
اس کو الوداع کرنا
---------
دعا گو: م۔م۔مغل، ساکن و مسکون کراچی
 
ھماری پیاری بٹیا سید سارا غزل ھاشمی صاحبہ کا نام جمعتہ المبارک 28 اکتوبر کے بعد اب خاصی طوالت اختیارکر کے سیدہ سارا زوہیب ھاشمی غزل بن چکا ھے سو ھمارے ادبی گروپ پر ان کے ادبی بھائیوں کی انتظار کی گھڑیاں بھی لمبی ہوتی جا رھی ھیں ، کراچی سے اسلام آباد شفٹ ھو گئیں ہیں ، سو ذاتی مصروفیات کے باعث اب فیس بک پر اپنی وال یا ھمارے گروپ میں کبھی کبھار رونق افروز ھوتی ھیں ۔ میں پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث ان کی تقریب رخصتی میں شریک نہیں ھو سکا ۔ جس کا مجھے افسوس بھی ھے اور وہ بھی مجھ سے خفا ہیں لیکن ان کی رسم نکاح میں ضرور شریک ھوا۔ اب اس فورم پر ان کے نام تہنیتی پیغام کا تھریڈ دیکھا تو سوچا کہ ھم بھی اپنی پیاری بیٹی سارا اوران کے شوھر نامدار فلائیٹ لیفٹیننٹ سید زوھیب کو مبارکباد کا پیغام دے دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مالکِ کائنات سے دعا ھے کہ وہ سید سارا غزل کو انگنگت خوشیوں سے نوازیں اور سید زوھیب شاہ صاحب کا فائٹر جیٹ طیارہ وطن عزیز کی فضاؤں کی رکھوالی کیلئے سدا اللہ کی امان میں محو ِ پرواز رھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آخر میں برادر محترم جناب سعود ابن ِ سعید صاحب کے نام ایک پیغام ،، آپ بہت اچھے اور مخلص انسان ھیں جو بیٹیوں کو اتنے پیار، عزت اور محبتوں سے نوازتے ھیں، سدا خوش اآباد و خوش مراد رہیں،،
والسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فاوق درویش
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو سارہ، دیر سے مبارکباد دے رہیا ہوں، جب تم یہاں آؤ گی تو ایک سارتھ ہی وصول کر لینا ساری مبارکبادیں۔ ڈھیروں دعائیں تمہارے اور زوہیب کی خوش گوار زندگی اور کامیاب آخرت کے لئے۔
 
برادر محترم فاروق درویش صاحب، درست خبر دینے کا بے حد شکریہ۔ ہم نے تو اندازے سے یہ دھاگہ شروع کر دیا تھا کیوں کہ حتمی تاریخ کا علم نہیں تھا اور ہم یہ سمجھ رہے تھے ہمیں دھاگہ کھولنے میں کچھ تاخیر ہو گئی حالانکہ ہم نے دو روز قبل ہی مبارکباد دے دی۔ غالباً اس روز کسی کے ماہر ہاتھ ہماری بٹیا رانی کی ہتھیلیوں پر نقش حنائی اکیرنے میں محو رہے ہوں گے۔ :)

اب اس دھاگے میں آ ہی گئے ہیں تو ایک دفعہ پھر ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات اپنی دلاری بہن اور محترم زوہیب صاحب کے نام کرتے ہیں۔ بے حد خوشگوار زندگی کے ساتھ رب کریم انھیں دونوں جہانوں میں سرخرو کریں۔ آمین۔ :)
 
پیارے بھیا جانی سعود، اس بہن کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ ک اپنی بہن سے

پیارے بھیا جانی سعود ، اللہ قسم سچ کہتی ہوں اس بہن کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کو اپنی بہن سے، میں نے بہت دفعہ کوشش کی مگر لاگ ان پرابلمز درپیش رہیں، آج سر فاروق درویش سے ملنے لاہورآئی ہوں تو ان کے گھر سے ہی آن لائن ہوئی ہوں ۔ اور سر محمد وارث ، سر اعجاز عبید، سر محمود مغل، سر دلشاد، سر فاروق درویش، ساجد، ایم ایف درویش, خواجہ طلحہ, سیدہ شگفتہ, عائشہ عزیز, عندلیب, بھائی محمد امین, محمداحمد, محمدصابر, , نازنین ناز, نبیل, نیلم اور سب معزز دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔ آپ سب کی دعائیں میرے لئے بے بہا روحانی طاقت ہیں ۔ اللہ آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں اور زندگی کی سب آسودگیاں عطا فرمائے۔ آمین
 
Top