سوال نامہ:
1) آپ کو آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا اور آپ کے خیال میں آپ کے نام کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہے؟
2) آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے اور آپ نے موجودہ شعبہ کا انتخاب ہی کیوں کیا؟
3) اردو محفل پر ایک لائبریرین کے طور پر کچھ دلچسپ تجربات شریک محفل کریں.
4) اتنے پرانے تعلق کے باوجود آپ نے اردو محفل میں آنا پہلے کی نسبت کم کیوں کیا؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو محفل سے تعلق ختم ہونے نہیں دے سکتی؟
5) آپ کا تعلق کس شہر سے ہے اور اگر آپ کو اپنی مرضی کے شہر میں رہنے کا اختیار ہو تو کس شہر میں رہنا پسند کریں گے؟
6) آپ نے آج تک کن کن کھیلوں/ غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
7) کسی جگہ کے مکینوں کے حساب سے اس کے ماحول میں خاطر خواہ فرق پڑ جاتا ہے. پہلے اور اب کی اردو محفل میں آپ کیا فرق محسوس کرتی ہیں؟
آپ ٹیکنالوجی کو کس انداز سے دیکھتی ہیں؟ اس کے نقصانات زیادہ ہیں یا فوائد؟
9) انتہائی غصہ آئے یا مایوسی حاوی ہونے لگے تو کیا کرتی ہیں؟
10) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟
11) گھر والوں میں سے کس کے سب سے زیادہ قریب ہیں؟
12) بہت کم فلمیں دیکھنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا آپ ٹی وی بھی کم دیکھتی ہیں؟ اور آپ کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟
13) آپ کے خیال میں کون سی تین شخصیات دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئیں؟
14) اس سال آپ کی سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟
15) آپ کا/کی پسندیدہ:
کھیل؟
کھلاڑی؟
فلم؟
ڈرامہ؟
اداکار؟
گلوکار؟
کتاب؟
شعر؟
شاعر؟
نثر نگار؟
محفلین؟
16) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
17) عمومی طور پر آپ کس مزاج میں ہوتی ہیں اور کیا موسم آپ کے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے؟
1
آپ پہلی بار اردو ادب سے کس طرح متعارف ہوئیں اور گھر میں اور کس کس کو اس سے دلچسپی ہے؟
19) کون سے تین الفاظ آپ کی شخصیت کے آئینہ دار ہیں؟
20) اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور ماضی یا مستقبل میں سے کسی ایک دور میں جانے کا اختیار ہو تو کس میں جائیں گے اور کیوں؟ نیز اس دور میں کیا اہم تبدیلی کرنا چاہیں گے؟
21) آپ کے نزدیک ایک بہترین طالب علم کون ہوتا ہے اور اس کے Do's اور Don'ts کیا ہیں؟
22) ایک بہترین عورت کو کیا کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے چاہئیں اور کیسی زندگی گزارنی چاہئیے؟