سید ثاقب عماد
محفلین
میرا نام تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں میرا تعلق ہریپور ہزارہ کے گاءوں سریکوٹ سے ہے۔ میرا بچپن کامرہ ضلع اٹک میں گزرا اور بنیادی تعلیم بھی گورنمنٹ ہائی سکول کامرہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد میٹرک ایبٹ آباد بورڈ سے کیا اور باقی تعلیم اسلام آباد سے حاصل کی۔ میں سعودی عرب میں مواصلاتی انجینیر کی خدمات دے رہا ہوں۔
والد کا نام سید صفدر شاہ پیشے سے فوجی۔ تربیت والدہ اور نانکوں کی جانب سے ہوئی اور امام جعفر الصادق علیہ السلام کی اولاد سے ہوں۔ قبیلہ مشوانی ہے اور مادری زبان پشتو بولتا ہوں۔
اردو سے خاص محبت ہے اور ادب سے عشق ادیبوں کو استاد مانتا ہوں۔ کبھی کبھار لکھ بھی لیتا ہوں نثر و شاعری دونوں سے رغبت ہے اور دونوں ہی لکھ بھی لیتا ہوں جب عطا ہو۔
مذھبی بلکل نہیں ہوں اور دین اسلام پر ہوں کسی فرقے یا گروہ سے تعلق نہیں ہے یعنی نہ شیعہ نہ سنی بس عام سا مسلم ہوں اور کسی سے نفرت بھی نہیں کرتا سوائے اس کے جو پالنے والے رب کا منکر ہو۔
باقی تعارف چائیے ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں