مبارک ہو فصیح بھیامجھے اس محفل میں شامل ہوئے بہت عرصہ ہو چکا، آپ سب نے ہمیشہ بہت پیار اور شفقت سے نوازا۔ محبتوں کا شکریہ مروتاً یا رسماً بھی ادا کرنا مناسب نہیں لگتا۔ میں ادبی تخلیقات کا شائق ہونے کے باوجود ہمیشہ خاموشی سے اپنا سفر طے کرتا رہا۔ مگر اس محفل نے دنیائے ادب میں پہلا باقاعدہ قدم اٹھاتے سہارا دیا۔ میں کبھی اس محفل میں گزرا وقت بھلا نہیں سکوں گا۔ ( شروعات تیز ترین تھیں، مگر تین ہزاریہ کا رینک حاصل کرتے بہت وقت بیت گیا )