تعارف سید محمد نقوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
سلام علیکم
محفل میں آئے ہوئے تقریبا 1 مہینہ ہو گیا ہے۔ اپنا تعارف پیش کرنے کے بارے میں کئی مرتبہ سوچا لیکن سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا لکھوں۔ آج سوچا کہ مختصر تعارف پیش کر ہی دوں۔
نام: سید محمد نقوی
کام: طالب علم، کبھی کبھار کچھ لکھ بھی لیتا ہوں، شاعری کی کوشش تو ہے مگر ۔۔۔
شوق: بہت سارے، اتنے کہ بیک وقت سب یاد نہیں رہتے۔
اور کچھ خاص قابل عرض نہیں۔

خاکسار
سید محمد نقوی
 
علیکم السلام

نوازش

مضامین مختلف اسلامی موضوعات میں ہیں۔ آجکل حدیث اور محدثین پہ کام کررہا ہوں۔ کچھ تفسیری مضامین فارسی میں بھی لکھے ہیں۔
 

زھرا علوی

محفلین

زھرا علوی

محفلین
آپکے کلام سے میری مراد آپکی شاعری کی کوشش تھی۔۔۔:)
ویسے آپکے مضامین بھی ضرور پڑھنا چاہیں گے ہم۔۔مگر فارسی والوں کے لیے تو پہلے مجھے فارسی سیکھنا پڑے گی۔۔۔:noxxx:
 
وارث صاحب، شکریہ۔
زہرا صاحبہ، میرا کلام نہ اتنا ہے اور نہ اس قابل ہے کہ یہاں پیش کیا جائے۔ فی الحال کوشش کی حد تک ہی ہے۔ مجھے شاعری کا شوق تو بہت ہے۔ لیکن ابھی تک کو ششیں کسی قابل ذکر نتیجہ تک نہیں پہنچی ہیں۔ ہیں مگر کوشش کروں گا اصلاح کے لیے ضرور پیش کروں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید نقوی صاحب۔

آتے رہیے اور اپنا کلام (نثر و نطم) یہاں شریک محفل کریں۔ اسے سنوارنے میں انشاء اللہ آپ کو یہاں بہت مدد ملے گی۔
 
شاہ صاحب اور الف عین صاحب آپ کا بھی شکریہ۔
تھوڑی سی آشنائی ہو گئی ہے، محفل سے۔ ویسے
محبت کا پتہ لگتے زمانہ بیت جاتا ہے​
 
Top