تاسف سید منور حسن دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون​
سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑنے پر آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

منور حسن 1941 میں دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان پر خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوئے۔ سوشیالوجی اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 1967 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، جماعت اسلامی کے چوتھے امیر مقرر ہوئے۔

سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

آخری تدوین:
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اے اللہ! اپنے بندے کی کوتاہیوں سے درگزر فرما، اور دین کی سربلندی کے لیے کی گئی ان کی مساعی کو شرفِ قبولیت بخش دے۔ آمین
زباں گنگ ہے، ہاتھ شل ہیں۔ :(
 
ان کے اجلے کردار کی ایک جھلک
جب امیر جماعت اسلامی تھے تو ان دنوں بیٹی کی شادی ہوئی۔ ملک کے مشہور سیاسی و مذہبی زعما شریک ہوئے اور ان کی بیٹی کے لیے بیش قیمت تحائف دیے۔ جو شادی کے بعد یہ کہہ کر جماعت اسلامی کے بیت المال میں جمع کروا دیے کہ یہ تحائف سید منور حسن کو نہیں بلکہ امیر جماعت اسلامی کو ملے ہیں، اس لیے ان پر جماعت اسلامی کا حق ہے۔
 
واہ ،کیسے نفیس لوگ تھے۔ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے۔
 
سین خے

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آمین
 
Top