سیر اندرون لہور کی۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

جاسمن

لائبریرین
IMG20190913141253.jpg
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے یہ حیرت ہوتی ہے کہ اندرون لاہور کے صرف دہلی دروازہ اور اس کے آس پاس علاقوں کو ہی صرف اندرون لاہور کیوں سمجھا جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمارے ہاں تو اندرون سندھ ایسے علاقوں کو کہتے ہیں جو بڑے شہروں۔جیسے کراچی حیدرآبار سکھر وغیرہ ۔ اور ان کے مضافاتی علاقوں سے دور دیہات وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
sindh -rural
 
ایسا نہیں ہے یا کم از کم ہم تو ایسا نہیں سمجھتے۔ البتہ نیرنگ ابھی بس یہاں تک جا سکتے تھے ایک دن میں۔ اب کسی اور وقت کسی اور جگہ جائیں گے میرے خیال میں۔ ان شاءاللہ۔
 
جو بھی اندرون لاہور کی سیر کرتا ہے وہ تقریباً انہی جگہوں کو اہمیت دیتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ اہمیت تو حضوری باغ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کو دینی چاہیے۔ اس کے بعد بقیہ دروازے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں ناں دوسری تیسری اور چوتھی سمت پھرتے تھے کبھی۔ لاہور کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے تک کسی نہ کسی بہانے لاہور جانا ہوتا تھا لیکن اب بوجہ نہیں جا سکتی۔ بہت ہی زیادہ دل چاہتا ہے کہ بالکل فرصت سے لاہور جاؤں اور لور لور پھروں۔ باغِ جناح کی کسی پہاڑی پہ کافی دیر بیٹھوں۔ شاہ عالمی کی چھوٹی چھوٹی گلیوں میں چھوٹی چھوٹی چیزیں خریدنے کی کوشش کروں۔ ا چھرہ بازار کیا ویسا ہی ہے، جا کے چیک کروں۔ داتا دربار کے کسی کونے میں کافی دیر بیٹھوں۔ شاہی حمام اور وہاں کے قدیم بازار میں بے وجہ چلتی جاؤں۔ شالامار باغ میں کسی سنسان بارہ دری میں پلر سے ٹیک لگا کے ماضی میں کبھی کسی انجان سے نوجوان کی بانسری کی دھن یاد کروں۔ ۔۔۔۔۔ اور اور اور۔۔۔۔
حق ہا!!!
دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن۔۔۔۔پھرتے رہیں لکشمی سے نسبت روڈ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے یہ حیرت ہوتی ہے کہ اندرون لاہور کے صرف دہلی دروازہ اور اس کے آس پاس علاقوں کو ہی صرف اندرون لاہور کیوں سمجھا جاتا ہے۔
میونسپل لاہور نے والڈ سٹی پروجیکٹ الگ کر رکھا ہے باقی لاہور سے۔۔۔ شاید اس لیے۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے ہاں تو اندرون سندھ ایسے علاقوں کو کہتے ہیں جو بڑے شہروں۔جیسے کراچی حیدرآبار سکھر وغیرہ ۔ اور ان کے مضافاتی علاقوں سے دور دیہات وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
sindh -rural
وہاں صوبے کا نام ہے۔۔۔ اندرون کراچی یقینا سند ھ کے مضافات کو نہین کہتے ہوں گے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جو بھی اندرون لاہور کی سیر کرتا ہے وہ تقریباً انہی جگہوں کو اہمیت دیتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ اہمیت تو حضوری باغ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کو دینی چاہیے۔ اس کے بعد بقیہ دروازے۔
وہ بھی سب نے پھرے ہی ہوتے ہیں۔۔۔ اور عموما ان کا تذکرہ الگ الگ ہوتا ہی رہتا ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
جو بھی اندرون لاہور کی سیر کرتا ہے وہ تقریباً انہی جگہوں کو اہمیت دیتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ اہمیت تو حضوری باغ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کو دینی چاہیے۔ اس کے بعد بقیہ دروازے۔
جن جگہوں کا ذکر آپ کر رہے ہیں وہ تو پہلی ترجیح ہوتی ہیں اور ہم سب سے زیادہ ان ہی جگہوں پہ جاتے ہیں۔ جہاں نیرنگ کا رہے ہیں، وہاں کبھی کبھی جانا ہوتا ہے۔
 
Top